ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ ہاؤسنگ لونز کا ہدف، نئی حکمتِ عملی پر غور شروع

▫️اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملٹی چینل اپروچ، ضمنی گرانٹس اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
حکومت نے وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ ہاؤسنگ لونز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے نئی حکمتِ عملی پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لیے ملٹی چینل اپروچ زیر غور ہے، جس کے تحت درخواست دہندگان کو قرضوں تک رسائی آسان بنانے اور پروگرام پر عملدرآمد کو تیز کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، جس میں مختلف اہم منصوبوں، پالیسی اقدامات اور ضمنی گرانٹس کی منظوری سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کی نئی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ 5 لاکھ ہاؤسنگ لونز کے ہدف کے حصول کے لیے مختلف مالیاتی اور انتظامی راستوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے ایجنڈے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 10 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ، نارووال میں فیض احمد فیض کمپلیکس منصوبے اور دانش اسکول کُری اسلام آباد کے لیے 35 کروڑ روپے کی منظوری بھی شامل تھی۔
اجلاس میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے پالیسی کے دوسرے مرحلے کے آغاز، وزیراعظم آفس کے لیے 47 کروڑ 90 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ اور داخلہ ڈویژن کی جانب سے مختلف فنڈز سے متعلق سمریاں بھی زیر غور آئیں۔
مزید برآں جدید پاسپورٹ سسٹم کے لیے 2 ارب 50 کروڑ روپے کی گرانٹ کی تجویز پیش کی گئی، جبکہ نیشنل سٹیل کمپلیکس کی بحالی کے لیے گیس فراہمی کے معاملے پر پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں توانائی، صنعت، تعلیم، ثقافت اور رہائشی سہولتوں سے متعلق اہم امور کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو مزید پیش رفت کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں