ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

احتساب عدالت کے حکم پر  مختلف شہروں میں بحریہ ٹاؤن سے منسلک متعدد اہم جائیدادیں منجمد کر دی گئیں

▫️کراچی میں بحریہ آئیکون ٹاور اور طارق روڈ ٹاور ضبط، شیخو پورہ اور پشاور میں 2,800 کنال سے زائد اراضی بھی منجمد

کراچی | ری نیوز پاکستان
قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے احتساب عدالت کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ سے منسلک چار اہم جائیدادیں منجمد کر دی ہیں۔ یہ کارروائی 7 مئی 2026 کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت عمل میں لائی گئی۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ اثاثے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے حاصل شدہ رقوم سے خریدے گئے تھے۔ نیب نے کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں واقع بحریہ آئیکون ٹاور کو منجمد کر دیا ہے، جہاں مبینہ طور پر 8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ یہ پراپرٹی مبینہ طور پر ایک فرضی کمپنی ’’گلیکسی کنسٹرکشن‘‘ کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔
اسی طرح کراچی کے طارق روڈ پر واقع بحریہ ٹاؤن ٹاور کو بھی منجمد کیا گیا ہے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ منصوبہ ایک مبینہ بے نامی فرنٹ مین کے نام پر رجسٹرڈ تھا۔
کارروائی کا دائرہ کار کراچی سے باہر بھی بڑھاتے ہوئے نیب نے شیخوپورہ میں ’’لائف اسٹائل پرائیویٹ لمیٹڈ‘‘ کی 817 کنال اراضی اور پشاور میں ’’لائف اسٹائل ڈویلپمنٹ‘‘ کی 2,029 کنال زمین بھی منجمد کر دی ہے۔ یہ زمین بحریہ ٹاؤن پشاور منصوبے کے لیے مختص کی گئی تھی۔
تحقیقات میں ان اداروں کو مبینہ طور پر ایسی فرنٹ کمپنیوں کے طور پر شناخت کیا گیا ہے جو غیر قانونی سرمائے کی منتقلی اور مالی بے ضابطگیوں کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں