ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

راولپنڈی میں سگنل فری کوریڈور کا اہم مرحلہ مکمل، مریم نواز نے معرکہ حق سکوائر کا افتتاح کردیا

▫️وقت سے پہلے 179 روز میں 5 انڈر پاسز، 2 اوور ہیڈ برج اور پیڈسٹرین برج مکمل، روات سے موٹروے تک 25 کلومیٹر طویل سگنل فری کوریڈور بنایا جائے گا

راولپنڈی | ریاض حسین ری نیوز پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں سگنل فری کوریڈور کے اہم منصوبے معرکہ حق سکوائر کا افتتاح کردیا۔ پنجاب حکومت کے مطابق یہ منصوبہ 190 روز کے مقررہ ہدف کے بجائے صرف 179 روز میں مکمل کیا گیا، جس کے تحت 5 انڈر پاسز، 2 اوورہیڈ برج اور ایک جدید پیڈسٹرین برج تعمیر کیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر راولپنڈی کے کچہری چوک کو تاریخی دن کی مناسبت سے معرکہ حق سکوائر کے نام سے منسوب کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منصوبے کے سنگِ میل کی نقاب کشائی کی، جس کے بعد دعائے خیر بھی کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سگنل فری کوریڈور کا دورہ کیا اور اوورہیڈ برج سمیت مختلف شاہراہوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے انیکسی چوک سے جی پی او چوک تک سگنل فری منصوبے کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے وزیراعلیٰ کو منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
حکام کے مطابق راولپنڈی کے گنجان ترین علاقے میں قائم کیے گئے اس سگنل فری کوریڈور سے روزانہ دو لاکھ سے زائد گاڑیوں کو آمد و رفت کی سہولت حاصل ہوگی۔ معرکہ حق سکوائر میں شہر کا پہلا جدید طرز کا پیڈسٹرین برج بھی تعمیر کیا گیا ہے، جس کا مقصد پیدل چلنے والوں کے لیے محفوظ راستہ فراہم کرنا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ روات سے موٹروے تک سگنل فری کوریڈور کے دو فیز مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ تیسرا فیز جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ مجموعی طور پر روات سے موٹروے تک 25 کلومیٹر طویل سگنل فری کوریڈور تعمیر کیا جائے گا، جس میں 9 انڈر پاسز اور 3 فلائی اوورز شامل ہوں گے۔
پنجاب حکومت کے مطابق ریس کورس، چیئرنگ کراس اور اے ایف آئی سی چوک میں بھی انڈر پاسز تعمیر کیے جائیں گے، تاکہ راولپنڈی میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کیا جا سکے اور شہریوں کو بلا تعطل سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ سگنل فری کوریڈور راولپنڈی کے اربن کلچر کو تبدیل کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت شہری انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے، تاکہ عوام کو محفوظ، تیز رفتار اور بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں