ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

الکبیر ڈویلپرز کے مبینہ متاثرہ انویسٹرز کا سوشل میڈیا پر منظم مہم چلانے کا اعلان

▫️انویسٹرز کا مختلف منصوبوں میں ڈویلپمنٹ، پوزیشن اور ڈیلیوری میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار، شفافیت، جوابدہی اور قانونی راستہ اختیار کرنے کا مطالبہ کر دیا

لاہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستان
الکبیر ڈویلپرز کے بعض مبینہ متاثرہ انویسٹرز نے مختلف رئیل اسٹیٹ منصوبوں میں ڈویلپمنٹ، پوزیشن اور ڈیلیوری میں تاخیر کے خلاف سوشل میڈیا پر منظم انداز میں آواز اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی اس امید پر لگائی تھی کہ انہیں مقررہ وقت پر پلاٹس کی ڈویلپمنٹ، قبضہ اور وہ سہولیات فراہم کی جائیں گی جن کے وعدے کیے گئے تھے، تاہم ان کے مطابق کئی منصوبوں میں تاحال واضح پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔
انویسٹرز کی جانب سے جاری پیغام میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرانے خریدار اب بھی ڈویلپمنٹ اور ڈیلیوری کے منتظر ہیں، جبکہ کمپنی کی جانب سے نئی ڈیلز اور آفرز متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ متاثرین کا دعویٰ ہے کہ بعض منصوبوں میں ڈویلپمنٹ نہ ہونے کے برابر ہے، وعدے پورے نہیں کیے جا رہے، پوزیشن اور ڈیلیوری میں مسلسل تاخیر ہو رہی ہے اور انویسٹرز کو منصوبوں کی موجودہ صورتحال سے متعلق مکمل اور واضح معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں متاثرہ انویسٹرز سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انفرادی شکایات کے بجائے اجتماعی اور منظم انداز میں اپنی آواز بلند کریں۔ انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی سوشل میڈیا آئی ڈیز سے اپنے تجربات اور شکایات شیئر کریں، متعلقہ دستاویزات اور ثبوت کے ساتھ پوسٹس کریں، اپنے علاقوں کے صحافیوں، انفلوئنسرز اور سماجی کارکنوں کو ٹیگ کریں اور ان سے اس مسئلے کو اجاگر کرنے کی درخواست کریں۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ ان کی مہم کا مقصد کسی ذاتی مخالفت یا دشمنی کو فروغ دینا نہیں بلکہ سرمایہ کاروں کے حقوق، شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانا ہے۔ ان کے مطابق اگر سرمایہ کار خاموش رہے تو مسائل حل ہونے کے بجائے مزید طوالت پکڑ سکتے ہیں، جبکہ متحد ہو کر قانونی اور پُرامن انداز میں آواز اٹھانے سے میڈیا، متعلقہ اداروں اور حکام کو اس معاملے کا نوٹس لینے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔
پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام متاثرہ افراد کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر متحد ہونا چاہیے تاکہ ان کی اجتماعی آواز مضبوط ہو سکے۔ انویسٹرز نے عندیہ دیا ہے کہ اگر ان کے تحفظات دور نہ کیے گئے تو وہ قانونی کارروائی، متعلقہ اداروں سے رجوع اور پُرامن احتجاج کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔
رئیل اسٹیٹ ماہرین کے مطابق پاکستان میں ہاؤسنگ منصوبوں میں تاخیر، ڈویلپمنٹ کی رفتار، قبضے کی فراہمی اور وعدہ کردہ سہولیات کی عدم دستیابی جیسے مسائل اکثر انویسٹرز کے لیے تشویش کا باعث بنتے ہیں۔ ایسے معاملات میں دستاویزی ثبوت، ادائیگیوں کا ریکارڈ، الاٹمنٹ لیٹرز، معاہدے اور کمپنی کے باضابطہ وعدے قانونی کارروائی یا شکایت کے عمل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
دوسری جانب، کسی بھی ڈویلپر یا کمپنی کے خلاف الزامات کو حتمی قرار دینے سے قبل متعلقہ اداروں کی تحقیقات، کمپنی کا مؤقف اور قانونی کارروائی کا نتیجہ اہم ہوتا ہے۔ اس حوالے سے الکبیر ڈیولپرز کا مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔ انویسٹرز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے قانونی، پُرامن اور منظم جدوجہد جاری رکھیں گے اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ منصوبوں کی موجودہ صورتحال، ڈویلپمنٹ شیڈول، پوزیشن کی تاریخوں اور سرمایہ کاروں کے تحفظات پر فوری وضاحت فراہم کی جائے۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں