ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں مشکوک لین دین کی کم رپورٹنگ پر آئی ایم ایف کی تشویش، پاکستان سے نگرانی سخت کرنے کا مطالبہ

▫️رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو غیر قانونی دولت، ٹیکس چوری سے حاصل ہونے والی رقم اور منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیے جانے کے خدشات موجود ہیں، آ ئی ایم ایف

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں مشکوک لین دین سے متعلق شکایتی رپورٹس کی کم تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جائیدادوں کی خرید و فروخت، سرمایہ کاری اور بڑے مالی لین دین کی نگرانی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حالیہ جائزہ مذاکرات کے دوران نشاندہی کی ہے کہ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو غیر قانونی دولت، ٹیکس چوری سے حاصل ہونے والی رقم اور منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیے جانے کے خدشات موجود ہیں، تاہم اس شعبے سے متعلق مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹس کی تعداد انتہائی کم ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق نامزد غیر مالیاتی کاروباری اداروں اور پیشوں، یعنی ڈی این ایف بی پیز، کی جانب سے مشکوک لین دین کی رپورٹنگ کا موجودہ نظام توقعات کے مطابق نتائج نہیں دے رہا۔ عالمی ادارے نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، متعلقہ ریگولیٹری ادارے، ایف بی آر اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹس کے نظام کو زیادہ فعال اور مؤثر بنائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ قانونی اداروں اور کمپنیوں کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اصل مالکان، یعنی بینیفیشل اونرز، کی معلومات کے تبادلے کو بہتر بنایا جائے۔ اس مقصد کے لیے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مرکزی رجسٹر میں بینیفیشل اونر شپ ڈیٹا کی درستگی اور دستیابی کو بہتر بنانے پر کام کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو بتایا ہے کہ نیشنل رسک اسیسمنٹ، اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اصلاحات جاری ہیں۔ حکومت نامزد غیر مالیاتی کاروباری اداروں اور پیشوں کے حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانے کے لیے بھی پرعزم ہے، تاکہ رئیل اسٹیٹ سمیت حساس شعبوں میں مشکوک مالی سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی نگرانی کے لیے ڈی این ایف بی پیز کا نظام متعارف کرایا تھا، جس کا مقصد بینکنگ سیکٹر کی طرز پر مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹس تیار کرکے انہیں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو بھجوانا تھا۔ تاہم آئی ایم ایف نے مشاہدہ کیا ہے کہ اس نظام کے تحت موصول ہونے والی رپورٹس کی تعداد اب بھی کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے حال ہی میں فروخت اور آمدنی چھپانے کے الزامات پر رئیل اسٹیٹ کی دو بڑی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائیاں بھی کی ہیں۔ یہ اقدامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب عالمی مالیاتی ادارے پاکستان سے جائیداد کے شعبے میں مالی شفافیت، ٹیکس کمپلائنس اور منی لانڈرنگ کے خطرات پر قابو پانے کے لیے مزید سخت نگرانی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
آئی ایم ایف نے ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ، یعنی تجارت کے ذریعے منی لانڈرنگ، کے بڑھتے ہوئے خطرات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا ہے کہ مجاز ڈیلرز، صارفین، لین دین اور خدمات میں ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کے خطرات کی نشاندہی اور نگرانی کے لیے جامع فریم ورک جاری کیا جا چکا ہے۔
حکام کے مطابق مستقبل میں فاریکس رپورٹنگ، درآمدی ادائیگیوں اور کسٹمز ڈیٹا کے حوالے سے اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے کو مزید بہتر بنایا جائے گا، تاکہ تجارت کے ذریعے منی لانڈرنگ کے امکانات کو ہر سطح پر روکا جا سکے۔
دوسری جانب آئی ایم ایف نے بینکنگ سیکٹر میں نان پرفارمنگ لونز، یعنی واجب الادا قرضوں کی صورتحال پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عالمی ادارے کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بینکنگ سیکٹر کی نگرانی مزید سخت کی جا رہی ہے اور سرمائے کی کمی کا شکار بینکوں کے خلاف بروقت کارروائی کی جائے گی۔
معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی حالیہ تشویش رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے ایک اہم اشارہ ہے کہ آنے والے دنوں میں جائیدادوں کی خرید و فروخت، سرمایہ کاری، ہاؤسنگ سوسائٹیوں، رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور بڑے مالی لین دین پر نگرانی مزید سخت ہو سکتی ہے۔ اس سے شعبے میں شفافیت بڑھنے کا امکان ہے، تاہم غیر دستاویزی سرمایہ کاری کرنے والے عناصر کے لیے مشکلات بھی بڑھ سکتی ہیں۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں