ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

وفاقی آئینی عدالت : کراچی میں رہائشی پلاٹوں کو کمرشل کیٹیگری میں تبدیل کرنے پر عائد پابندی ختم کردی گئی

▫️پارکس، ہسپتالوں، کھیل کے میدانوں اور عوامی مقامات کی حیثیت تبدیل نہیں کی جاسکے گی، عدالت انتظامی امور میں مداخلت نہیں کرے گی، فیصلہ

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وفاقی آئینی عدالت نے کراچی کے بلڈرز، ڈویلپرز اور تعمیراتی شعبے کے لیے اہم فیصلہ سناتے ہوئے رہائشی پلاٹوں کو کمرشل کیٹیگری میں تبدیل کرنے پر عائد برسوں پرانی پابندی ختم کردی ہے۔
عدالت نے پلاٹوں کی کیٹیگری تبدیلی سے متعلق سابقہ عدالتی فیصلہ واپس لیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اب متعلقہ قوانین، قواعد و ضوابط اور مجاز اداروں کے قانونی طریقہ کار کے تحت رہائشی پلاٹوں کو کمرشل کیٹیگری میں تبدیل کیا جاسکے گا۔
جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں وفاقی آئینی عدالت نے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس نمٹاتے ہوئے واضح کیا کہ عدالت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت کسی بھی ادارے کے انتظامی معاملات میں براہِ راست مداخلت نہیں کرے گی۔ عدالت نے قرار دیا کہ انتظامی اداروں کو قانون کے مطابق اپنے اختیارات استعمال کرنے چاہئیں، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قانونی فورمز موجود ہیں۔
فیصلے میں عدالت نے ایک اہم شرط بھی برقرار رکھی ہے کہ پارکس، ہسپتالوں، کھیل کے میدانوں اور دیگر عوامی مقامات کی کیٹیگری کسی صورت تبدیل نہیں کی جاسکے گی۔ عدالت نے واضح کیا کہ ایسی زمینیں صرف عوامی مقاصد کے لیے استعمال ہوں گی اور انہیں کمرشل یا کسی نجی استعمال میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ازخود نوٹس کا اختیار اب ختم ہوچکا ہے، اس لیے اگر کسی علاقے میں بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو اس کے لیے پہلے سے موجود قانونی طریقہ کار اختیار کیا جائے۔
جسٹس عامر فاروق نے ہدایت کی کہ اگر کوئی ادارہ قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہو تو متاثرہ فریق متعلقہ فورم یا ہائیکورٹ سے رجوع کرسکتا ہے، اور اگر وہاں سے دادرسی نہ ہو تو اپیل کا راستہ موجود ہے۔
جسٹس ارشد حسین نے ریمارکس دیے کہ عدالت کا کام قانون بنانا نہیں بلکہ قانون پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی سرکاری افسر یا ادارہ قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکتی ہے۔
قانونی ماہرین کے مطابق اس فیصلے کے بعد کراچی میں رہائشی پلاٹوں کی قانونی کمرشلائزیشن کے معاملات دوبارہ فعال ہوسکتے ہیں، تاہم اس کا انحصار متعلقہ قوانین، شہری منصوبہ بندی کے اصولوں، مجاز اداروں کی منظوری اور عوامی مفاد کے تحفظ پر ہوگا۔ فیصلے کو تعمیراتی شعبے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ عوامی مقامات کے تحفظ سے متعلق عدالتی شرط شہری مفاد کے لیے نہایت اہم تصور کی جارہی ہے
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں