ری نیوز پر واپس جائیں

شہری اور ضلعی ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

کراچی کے مہران ٹاؤن میں کے ڈی اے کی کارروائی، غیر قانونی قبضہ ختم کروا کر پلاٹ واگزار کرا لیا

▫️ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کورنگی کے سیکٹر 6-C میں پلاٹ نمبر MB-71 سے غیر قانونی تعمیرات ہٹا کر الاٹ شدہ اراضی کا قبضہ بحال کر دیا

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے ضلع کورنگی کی مہران ٹاؤن اسکیم، سیکٹر 6-C میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کے دوران پلاٹ نمبر MB-71 غیر قانونی قبضے سے واگزار کرا لیا۔

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے ضلع کورنگی کی مہران ٹاؤن اسکیم، سیکٹر 6-C میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کے دوران پلاٹ نمبر MB-71 غیر قانونی قبضے سے واگزار کرا لیا۔ کے ڈی اے کے اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے پلاٹ پر قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کرکے الاٹ شدہ اراضی کا قبضہ بحال کر دیا۔ یہ کارروائی سرکاری اور الاٹ شدہ زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کے خاتمے کے لیے جاری مہم کا حصہ ہے۔

آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ زین شاہ نے کی، جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر رحمت شاہ اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی، جنہوں نے کارروائی کے دوران سیکیورٹی اور انتظامی معاونت فراہم کی۔ کے ڈی اے حکام کے مطابق آپریشن کا مقصد غیر قانونی قبضہ ختم کرکے اراضی واگزار کرانا اور قانونی الاٹی کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا تھا۔

ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے زین العابدین انصاری نے کہا کہ سرکاری اور الاٹ شدہ اراضی کا تحفظ شہریوں کے ملکیتی حقوق اور منصوبہ بند شہری ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی فرد یا گروہ کو سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات اور ناجائز قبضوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور تمام اقدامات متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق کیے جائیں گے۔

More City and District Real Estate News

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں