ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

لندن کا ہاؤسنگ بحران: قلت نہیں بلکہ استطاعت کا مسئلہ بنیادی وجہ قرار

▫️ماہرین کی متوازن اصلاحات پر زور، سپلائی بڑھانے کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری اور کرایہ کنٹرول کرنے جیسے اقدامات کی تجویز

لندن | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
ایک نئی تحقیق نے اس تاثر کو چیلنج کر دیا ہے کہ لندن کا ہاؤسنگ بحران صرف گھروں کی کمی کا نتیجہ ہے، اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ اصل مسئلہ استطاعت اور غیر مساوی تقسیم ہے۔
'سنٹر فار لندن' کی جانب سے لندن ہاؤسنگ سمٹ میں پیش کیے گئے تجزیے کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں کے دوران شہر میں مجموعی ہاؤسنگ دستیابی میں نمایاں تبدیلی نہیں آئی۔ سرکاری آبادی، رہائشی یونٹس اور استطاعت کے اعدادوشمار کی بنیاد پر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گھروں کی تعداد آبادی کے تناسب سے تقریباً اسی سطح پر برقرار رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2002 میں لندن میں فی ایک ہزار افراد کے لیے تقریباً 421 گھر موجود تھے۔ عالمی مالیاتی بحران کے بعد اس شرح میں معمولی کمی آئی، تاہم حالیہ برسوں میں یہ دوبارہ اسی سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اسی دوران فی گھرانہ رہائشی یونٹس کی تعداد بھی معمولی طور پر بڑھی ہے، جو ایک سے بڑھ کر 1.1 سے کچھ زیادہ ہو گئی ہے۔
اس کے باوجود گھروں کی قیمتوں اور کرایوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مکانات کی قیمتیں آمدن کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیزی سے بڑھی ہیں، جس کے باعث عام شہریوں کے لیے گھر خریدنا مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔
ادارے کے ریسرچ ڈائریکٹر روب اینڈرسن کے مطابق یہ بحران دراصل “انصاف اور تقسیم” کا مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دستیاب ہاؤسنگ سٹاک اب کم افراد کے ہاتھوں میں مرتکز ہوتا جا رہا ہے، جہاں جائیدادیں مہنگے کرایوں پر دی جا رہی ہیں، خالی رکھی جاتی ہیں یا سرمایہ کاری کے طور پر خرید و فروخت کی جاتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار بھی اس رجحان کو تقویت دے رہے ہیں، جو لندن کی جائیداد کو رہائش کے بجائے ایک اثاثے کے طور پر خریدتے ہیں، جس سے قیمتوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ فی فرد مالک مکانوں کی تعداد 2010 کے برابر ہے، تاہم گھر خریدنے کی لاگت 2002 کے مقابلے میں تقریباً 270 فیصد بڑھ چکی ہے۔ دوسری جانب نجی کرایہ داری میں اضافہ ہوا ہے، لیکن کرایے بھی آمدن کے بڑے حصے پر مشتمل ہو گئے ہیں، اور اوسطاً نجی کرایہ دار اپنی آمدن کا 42 فیصد رہائش پر خرچ کر رہے ہیں۔
روب اینڈرسن کے مطابق لندن اس وقت “ہاؤسنگ کی تقسیم کے گہرے بحران” سے گزر رہا ہے، جس کی بڑی وجہ طلب میں اضافہ ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ سماجی اور کم لاگت والے گھروں کی دستیابی میں نمایاں کمی آئی ہے، جبکہ نجی شعبے کی ہاؤسنگ اگرچہ بڑھی ہے مگر بڑھتی قیمتوں کے باعث عام افراد کی دسترس سے باہر ہو گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاشی عوامل اور ٹیکس نظام جیسے بڑے ڈھانچہ جاتی عناصر کو اکثر اس بحث میں نظر انداز کر دیا جاتا ہے، حالانکہ یہ ہاؤسنگ مارکیٹ پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔
کانفرنس میں شریک دیگر ماہرین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس بحران کے حل کے لیے جامع حکمت عملی درکار ہے، جس میں نجی شعبے میں گھروں کی تعمیر میں تیزی، سماجی و کم لاگت ہاؤسنگ کی فراہمی میں اضافہ، اور طلب سے متعلق مسائل کا حل شامل ہو۔
تجویز کردہ اقدامات میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر سخت نگرانی، کرایہ کنٹرول کا نفاذ، اور ہاؤسنگ ایسوسی ایشنز کو کم شرح سود پر قرضوں کی فراہمی شامل ہے تاکہ سماجی رہائش کے منصوبوں کو فروغ دیا جا سکے۔
لندن کے میئر صادق خان طویل عرصے سے کرایہ کنٹرول کے اختیارات کا مطالبہ کرتے رہے ہیں، تاہم برطانیہ کی کنزرویٹو اور لیبر دونوں حکومتوں نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس سے ہاؤسنگ سپلائی متاثر ہو سکتی ہے اور بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق لندن کا ہاؤسنگ بحران صرف گھروں کی تعداد بڑھانے سے حل نہیں ہوگا بلکہ اس کے لیے ان معاشی اور ساختی عوامل کو بھی حل کرنا ہوگا جو رہائش کو عام شہریوں کے لیے ناقابلِ برداشت بنا رہے ہیں۔
دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں