ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

مصنوعی ذہانت سے 2050 تک عالمی ڈیٹا سینٹرز میں 31.6 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

▫️چپس کی فراہمی، بجلی تک رسائی اور ڈیجیٹل خودمختاری عالمی سرمایہ کاری کا رخ تبدیل کر سکتی ہے، پی ڈبلیو سی

لندن | ری نیوز انٹرنینشل ڈیسک نیوزآ ڈٹ، ٹیکس سمیت مختلف شعبوں میں خدمات فراہم کرنے والے عالمی ادارے پی ڈبلیو سی نے پیش گوئی کی ہے کہ مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث 2050 تک دنیا بھر میں ڈیٹا سینٹرز کے شعبے میں مجموعی طور پر 31...

لندن | ری نیوز انٹرنینشل ڈیسک نیوز
آ ڈٹ، ٹیکس سمیت مختلف شعبوں میں خدمات فراہم کرنے والے عالمی ادارے پی ڈبلیو سی نے پیش گوئی کی ہے کہ مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث 2050 تک دنیا بھر میں ڈیٹا سینٹرز کے شعبے میں مجموعی طور پر 31.6 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی سے ڈیٹا سینٹرز کی طلب میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جس کے نتیجے میں آنے والی دہائیوں کے دوران اس شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔
پی ڈبلیو سی کے مطابق سرمایہ کاری کے حجم کے ساتھ ساتھ یہ سوال بھی اہم ہوگا کہ یہ سرمایہ دنیا کے کن علاقوں میں خرچ کیا جائے گا۔ چپس کی دستیابی، بجلی تک رسائی اور مختلف ممالک کی ڈیجیٹل خودمختاری سے متعلق پالیسیوں سمیت کئی عوامل سرمایہ کاری کے جغرافیائی رخ پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے لیے درکار کمپیوٹنگ صلاحیت میں اضافے سے ڈیٹا سینٹرز کے بنیادی ڈھانچے، بجلی کی پیداوار اور متعلقہ سہولیات کی ضرورت بھی بڑھے گی۔
چپس کی عالمی فراہمی میں رکاوٹیں سرمایہ کاری کی رفتار کو متاثر کر سکتی ہیں، جبکہ بجلی کی دستیابی ان علاقوں کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرے گی جہاں نئے ڈیٹا سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔
اسی طرح ممالک کی جانب سے ڈیٹا، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈیجیٹل ڈھانچے پر مقامی اختیار بڑھانے کی کوششیں بھی عالمی سرمایہ کاری کے فیصلوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔
پی ڈبلیو سی کے مطابق مصنوعی ذہانت سے پیدا ہونے والی ڈیٹا سینٹرز کی سرمایہ کاری کی یہ ممکنہ لہر ٹیکنالوجی کے شعبے کے ساتھ ساتھ توانائی، تعمیرات، جائیداد اور بنیادی ڈھانچے سے وابستہ صنعتوں کے لیے بھی بڑے مواقع پیدا کر سکتی ہے۔
دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں