ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

لندن میں ہاؤسنگ سپلائی بڑھانے کیلئے 'نیو لندن پلان'   کو آسان اور زیادہ پریکٹیکل بنانے کی تیاری

▫️سٹی ہال اور برطانوی حکومت کے اقدامات کا مقصد ڈویلپرز اور پلاننگ اتھارٹیز کو بہتر رہنمائی فراہم کرنا اور لندن میں گھروں کی سپلائی بڑھانا ہے

لندن | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
لندن میں ہاؤسنگ بحران سے نمٹنے اور گھروں کی تعمیر میں تیزی لانے کے لیے پلاننگ فریم ورک کو آسان بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
'نیو لندن پلان' کو نسبتاً مختصر، واضح اور زیادہ عملی بنانے کی توقع ہے تاکہ ڈویلپرز اور پلاننگ اتھارٹیز کو بہتر رہنمائی فراہم کی جا سکے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آ رہا ہے جب لندن میں گھروں کی کمی شدت اختیار کر رہی ہے اور شہر پر ہاؤسنگ سپلائی بڑھانے کے لیے دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔
منصوبہ بندی دستاویزات کے مطابق نیو لندن پلان 2027 میں منظوری کے بعد 2050 تک نافذ رہنے کی توقع ہے، جبکہ ہاؤسنگ اہداف 2026 اور 2027 سے شروع ہونے والی 10 سالہ مدت کے لیے مقرر کیے جائیں گے۔
یہ پلان ایسے وقت میں تیار کیا جا رہا ہے جب لندن کی آبادی تقریباً 90 لاکھ کے قریب ہے اور آئندہ دہائیوں میں اس میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مجوزہ حکمت عملی کے تحت گھروں کی فراہمی بڑھانے، دستیاب زمین کے بہتر استعمال اور موزوں مقامات پر زیادہ کثافت والی تعمیرات کی حوصلہ افزائی پر توجہ دی جائے گی۔ حکام کے مطابق نیا پلان غیر ضروری پیچیدگیوں کو کم کرے گا اور واضح کرے گا کہ کون سی پلاننگ شرائط لازمی ہیں اور کن معاملات میں مقامی اتھارٹیز لچک اختیار کر سکتی ہیں۔
پلاننگ فریم ورک کو آسان بنانے کی یہ کوشش برطانوی حکومت اور میئر آف لندن کی جانب سے دارالحکومت میں گھروں کی تعمیر کو سہارا دینے کے لیے اعلان کردہ ہنگامی اقدامات کے بعد سامنے آئی ہے۔ ان اقدامات میں نجی زمین پر کم از کم 20 فیصد افورڈایبل ہاؤسنگ فراہم کرنے والے منصوبوں کے لیے محدود مدت کا خصوصی پلاننگ روٹ، کمیونٹی انفراسٹرکچر لیوی میں عارضی ریلیف، بعض ہاؤسنگ منصوبوں پر میئر کے نظرثانی اختیارات میں اضافہ اور سٹی ہال ڈویلپر انویسٹمنٹ فنڈ کے ذریعے مالی معاونت شامل ہے۔
حکومتی دستاویزات کے مطابق لندن کا ہاؤسنگ سیکٹر بلند تعمیراتی لاگت، زیادہ شرح سود، ریگولیٹری تاخیر، کمزور طلب اور منصوبوں کی مالی افادیت میں کمی جیسے مسائل سے متاثر ہوا ہے۔ حکام کا مؤقف ہے کہ اگر بروقت مداخلت نہ کی گئی تو رکے ہوئے منصوبے نئے گھروں، خاص طور پر افورڈایبل ہاؤسنگ کی فراہمی کو مزید کم کر سکتے ہیں۔
یہ اصلاحات برطانوی حکومت کے وسیع قومی ہاؤسنگ ہدف میں لندن کے کردار کو مضبوط بنانے کے لیے بھی اہم سمجھی جا رہی ہیں۔ حکومت موجودہ پارلیمانی مدت کے دوران 15 لاکھ نئے گھر تعمیر کرنے کا ہدف رکھتی ہے، جس میں لندن سے نمایاں کردار کی توقع کی جا رہی ہے۔
سٹی ہال کے مطابق لندن کی ترقی، شہری تجدید، ہاؤسنگ دباؤ کے حل، افورڈایبلٹی، ڈیزائن، انفراسٹرکچر اور ماحولیاتی ترجیحات میں توازن کے لیے ایک واضح اور زیادہ مؤثر لندن پلان ناگزیر ہوگا۔
دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں