ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

میریٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ میں اگلے ماہ لگژری ہوٹل کھولنے کا اعلان

▫️یہ منصوبہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کے اصلاحاتی اہداف سے ہم آہنگ ہے

ریاض | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز میریٹ ( Marriott) انٹرنیشنل نے سعودی عرب میں اپنی لگژری مہمان نوازی کی موجودگی کو مزید وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت دارالحکومت ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ ( کے اے ایف ڈی) میں اگلے ماہ...

ریاض | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
میریٹ ( Marriott) انٹرنیشنل نے سعودی عرب میں اپنی لگژری مہمان نوازی کی موجودگی کو مزید وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت دارالحکومت ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ ( کے اے ایف ڈی) میں اگلے ماہ مئی میں ہوٹل کھولا جائے گا ، جو ریاض کے اہم ترین شہری ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اس میں 252 کمرے اور سوئٹس شامل ہوں گے، جبکہ کاروباری ملاقاتوں، کانفرنسز اور تقریبات کے لیے خصوصی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی، جو کاروباری اور سیاحتی دونوں مہمانوں کی ضروریات کو پورا کریں گی۔
اعلان کے مطابق 'ڈبلیو ریاض کے اے ایف ڈی ' میں اعلیٰ معیار کی سہولیات شامل ہوں گی جن میں مختلف کھانے کے آپشنز، فلاح و بہبود کے مراکز اور تفریحی مقامات شامل ہیں۔ یہ ہوٹل جدید لگژری طرزِ زندگی کے تجربے کو پیش کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو بین الاقوامی اور اعلیٰ درجے کے مسافروں کے لیے موزوں ہوگا۔
یہ منصوبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ریاض میں پریمیم رہائش کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے، جو سیاحت اور کاروباری سفر میں تیز رفتار ترقی کی وجہ سے ہے۔ کے سے ایف ڈی میں اس کی موجودگی اسے ایک ایسے مخلوط ترقیاتی مرکز کے درمیان رکھتی ہے جہاں کاروبار، رہائش اور لائف سٹائل سہولیات یکجا ہیں۔ یہ منصوبہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ
ہے جس کا مقصد معیشت کو متنوع بنانا اور سیاحت و مہمان نوازی کے شعبے کو نمایاں طور پر وسعت دینا ہے۔ ریاض میں کے اے ایف ڈی ایک اہم مالیاتی اور لائف اسٹائل مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے، جو خطے اور دنیا بھر سے سرمایہ کاری کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے، جبکہ شہر عالمی سطح پر اپنی شناخت مضبوط کر رہا ہے۔ ایسے بین الاقوامی برانڈز کے حامل ہوٹلز کی آمد سعودی مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، جس کی بنیاد بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں اور جاری ریگولیٹری اصلاحات پر ہے۔
ماہرین کے مطابق، ہوٹلنگ کے شعبے میں مقابلہ مزید بڑھے گا، جس سے سروس کے معیار میں بہتری اور مسافروں کے لیے زیادہ انتخاب دستیاب ہوں گے۔ مجموعی طور پر ریاض کا ہوٹل سیکٹر خلیجی ممالک میں تیزی سے ترقی کرنے والی مارکیٹوں میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر رہا ہے۔
دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں