ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

میلبورن میں بڑا صنعتی پلاٹ 5 کروڑ 38 لاکھ ڈالر میں فروخت

▫️چیلٹنہم میں 5.5 ہیکٹر اراضی رہائشی اور کمرشل ری ڈویلپمنٹ کے امکانات کے ساتھ فروخت ، سائیٹ 70 سال تک لیمینیکس کی مینوفیکچرنگ سہولت کے طور پر استعمال ہوتی رہی

میلبورن | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے جنوب مشرقی علاقے چیلٹنہم میں واقع ایک بڑا صنعتی پلاٹ 5 کروڑ 38 لاکھ ڈالر میں فروخت ہو گیا ہے، جس کے بعد اس مقام پر بڑی رہائشی اور کمرشل ری ڈویلپمنٹ کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 5.5 ہیکٹر پر مشتمل یہ اراضی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ سے تقریباً 3 گنا بڑی ہے اور 70 سال سے زائد عرصے تک ڈیکوریٹو سرفیسز کمپنی لیمینیکس کی مینوفیکچرنگ سہولت کے طور پر استعمال ہوتی رہی۔
یہ پراپرٹی فورزا کیپیٹل کو فروخت کی گئی ہے۔ توقع ہے کہ میلبورن میں قائم فنڈ منیجر بے روڈ اور جیک روڈ پر واقع اس اراضی کو مستقبل میں رہائشی اور کمرشل استعمال کے لیے ری پرپز کرنے کی منصوبہ بندی کرے گا۔
تاہم اس حوالے سے منصوبے ابھی تک پلاننگ حکام کو باضابطہ طور پر جمع نہیں کرائے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ وسیع پلاٹ ساؤتھ لینڈ ٹرین سٹیشن اور شاپنگ سینٹر سے صرف 450 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے، جبکہ یہ زیر تکمیل چیلٹنہم سبربن ریل لوپ سٹیشن کے بھی قریب ہے۔
کمرشل رئیل سٹیٹ ایجنسی کولیئرز کے جوزف ڈکنسن کے مطابق اس پراپرٹی کی فروختی مہم میں آسٹریلیا، ایشیا، شمالی امریکہ اور یورپ سے تعلق رکھنے والے خریداروں نے دلچسپی ظاہر کی۔
جوزف ڈکنسن کے ساتھ روب جوئز، گورڈن کوڈ، بلی کاناکس اور ڈینیئل ٹیلنگ بھی اس لسٹنگ کا حصہ تھے۔
دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں