تاریخ اشاعت: April 10, 2026 - 11:48 AM
NSW New Home Completions Fall to 11-Year Low as Housing Supply Crisis Deepens
نیو ساؤتھ ویلز میں نئے گھروں کی تعمیر 11 سال کی کم ترین سطح پر، ہاؤسنگ بحران میں شدت
▫️ماہرین کا 150,000 گھروں کی کمی کا انتباہ، عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کو بڑی وجہ قرار
سڈنی | اری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز (NSW) میں نئے گھروں کی تکمیل گزشتہ 11 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس سے ملک کے سب سے بڑے صوبے میں رہائشی بحران مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ آسٹریلین بیورو آف...
آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز (NSW) میں نئے گھروں کی تکمیل گزشتہ 11 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس سے ملک کے سب سے بڑے صوبے میں رہائشی بحران مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔
آسٹریلین بیورو آف شماریات سٹیٹسٹکس (سے بی ایس) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں ریاست بھر میں صرف 44,900 نئے رہائشی یونٹس مکمل کیے گئے، جو 2024 کے مقابلے میں 1 فیصد کمی ہے۔ یہ تعداد 2014 کے بعد کسی بھی سال کی سب سے کم سطح ہے۔ مزید یہ کہ یہ 2018 میں ریکارڈ کی گئی بلند ترین تعمیراتی سطح سے 39 فیصد کم ہے۔
ریاستی حکومت نے 2029 تک 377,000 نئے گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا ہے، تاہم موجودہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ یہ ہدف تیزی سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ تین برسوں سے سالانہ تکمیل 44,000 سے 47,000 گھروں کے درمیان جمود کا شکار ہے۔
اربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ آف آسٹریلیا (یو ڈی آ ئی اے) نارتھ ساؤتھ ویلز کے چیف ایگزیکٹو اسٹیورٹ ایئرز نے خبردار کیا ہے کہ ریاست اپنے پانچ سالہ ہاؤسنگ پلان کے 30 فیصد مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، مگر ترقی کے بجائے صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق اگر یہی رجحان جاری رہا تو نارتھ ساؤتھ ویلز کو اپنے ہدف کے مقابلے میں تقریباً 1 لاکھ 50 ہزار گھروں کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال نے ڈویلپرز اور خریداروں دونوں کے فیصلوں کو متاثر کیا ہے۔ ان کے مطابق “جب غیر یقینی صورتحال بڑھتی ہے تو ڈویلپرز اور خریدار فیصلے مؤخر کر دیتے ہیں۔” اس کے نتیجے میں منصوبے تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں اور آئندہ 12 سے 24 ماہ میں گھروں کی تعمیر میں مزید کمی آ سکتی ہے۔
اسٹیورٹ ایئرز نے حکومت پر زور دیا کہ وہ انتظار کرنے کے بجائے فوری اقدامات کرے تاکہ تعمیراتی لاگت کم ہو، منصوبے قابلِ عمل ہوں تو مارکیٹ میں اعتماد بحال ہو سکتا ہے ماہرین کے مطابق یہ صورتحال نہ صرف رہائشی قلت کو بڑھا رہی ہے بلکہ مستقبل میں ہاؤسنگ کی قیمتوں اور استطاعت (affordability) کے مسائل کو بھی مزید سنگین بنا سکتی ہے۔