ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

سعودی عرب میں  مندی کے باوجود رہائشی مکانات کی طلب برقرار

▫️2029 تک سعودی عرب کی پراپرٹی مارکیٹ کا حجم تقریباً 101.62 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع، 2034 تک تقریباً 8 لاکھ 30 ہزار نئے گھروں کی ضرورت پڑ سکتی ہے: نائٹ فرینک کی رپورٹ

ریاض | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
سعودی عرب کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ رہائشی لین دین میں سست روی کے باوجود طویل مدتی بنیادوں پر مضبوط طلب ظاہر کر رہی ہے۔
عرب نیوز کے حوالے سے سامنے آنے والے مارکیٹ تجزیے کے مطابق مملکت میں رہائشی مکانات کی طلب آبادی میں اضافے، گھروں کی ملکیت کی شرح میں بہتری، حکومتی رہائشی اقدامات اور وژن 2030 کے تحت وسیع تر معاشی تبدیلی کے باعث مستحکم ہے۔
نائٹ فرینک کے مطابق سعودی شہری آبادی میں اضافے کی بنیاد پر مملکت کو 2034 تک ملک بھر میں تقریباً 8 لاکھ 30 ہزار گھروں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی نے بھی توقع ظاہر کی ہے کہ 2029 تک سعودی عرب کی پراپرٹی مارکیٹ کا حجم تقریباً 101.62 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے، جو اس شعبے پر سرمایہ کاروں کے مسلسل اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
تاہم رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران رہائشی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں نسبتاً کمزور رہیں۔ رہائشی لین دین کی تعداد کم ہو کر 29 ہزار 493 سودوں تک پہنچ گئی، جبکہ لین دین کی مالیت گھٹ کر 22 ارب سعودی ریال، یعنی تقریباً 5.86 ارب ڈالر، رہ گئی۔
یہ سست روی خاص طور پر ریاض میں نمایاں رہی، جہاں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں لین دین کی تعداد اور مالیت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔ جدہ، دمام، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی رہائشی سرگرمیاں نسبتاً کمزور رہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ کمی کمزور طلب کی نشاندہی نہیں کرتی، بلکہ گھروں کی قوتِ خرید پر بڑھتے دباؤ اور خریداروں کے بجٹ و دستیاب رہائشی اسٹاک کے درمیان فرق کو ظاہر کرتی ہے۔ اس فرق کو کم کرنا مقامی اور بین الاقوامی خریداروں کی طلب کو فعال کرنے کے لیے اہم عنصر ثابت ہوگا۔
سعودی عرب کا رئیل اسٹیٹ شعبہ وژن 2030 کا ایک مرکزی ستون ہے، کیونکہ مملکت اپنی معیشت کو متنوع بنانے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور خود کو کاروبار، سیاحت اور شہری ترقی کے عالمی مرکز کے طور پر مستحکم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
رواں سال کے آغاز میں سعودی عرب نے غیر مقیم غیر ملکیوں کو رئیل اسٹیٹ ملکیت کی اجازت دینے کے لیے ایک نیا فریم ورک بھی متعارف کرایا، جسے شفافیت میں بہتری، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور رہائشی و کمرشل پراپرٹی مارکیٹس کی طویل مدتی ترقی کے لیے ایک اہم اصلاح قرار دیا جا رہا ہے۔
دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں