ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

برطانیہ: فلیٹس مکانات کی قیمتوں کا فرق 30 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

▫️اوسط فلیٹ 1 لاکھ 93 ہزار پاؤنڈ، اوسط مکان 3 لاکھ 27 ہزار پاؤنڈ کا ہو گیا، لندن سے باہر قیمتوں کا فرق مزید نمایاں

لندن | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
برطانیہ میں فلیٹس اور مکانات کی قیمتوں کے درمیان فرق 30 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ پراپرٹی پورٹل زوپلا کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق فلیٹس اور مکانات کی قیمتوں میں موجود فرق اتنا زیادہ پہلے کبھی ریکارڈ نہیں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 2016 سے اب تک برطانیہ میں مکانات کی قیمتوں میں 43 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ اسی عرصے کے دوران فلیٹس کی قیمتیں صرف 10 فیصد بڑھ سکیں۔ اس فرق کے باعث مکانات اور فلیٹس کی قیمتوں کا تناسب 1.7 گنا تک پہنچ گیا ہے۔ اس وقت برطانیہ میں ایک اوسط فلیٹ کی قیمت تقریباً 1 لاکھ 93 ہزار پاؤنڈ ہے، جبکہ ایک اوسط مکان کی قیمت 3 لاکھ 27 ہزار پاؤنڈ ریکارڈ کی گئی ہے۔
علاقائی سطح پر یہ فرق مزید واضح دکھائی دیتا ہے۔ لندن سے باہر فلیٹس اور مکانات کی قیمتوں کا فرق 2.3 گنا تک بڑھ گیا ہے۔ ویسٹ مڈلینڈز میں یہ فرق سب سے زیادہ 2.5 گنا ریکارڈ کیا گیا، جبکہ لندن میں یہ تناسب 1.9 گنا ہے۔ لندن میں گھروں کی بلند قیمتوں کے باعث فلیٹس اب بھی زیادہ تر خریداروں کے لیے ملکیت کے حصول کا بنیادی ذریعہ سمجھے جاتے ہیں۔
اسکاٹ لینڈ اس رجحان سے کسی حد تک مختلف دکھائی دیتا ہے، جہاں فلیٹس اور مکانات کی قیمتوں کا تناسب نسبتاً مستحکم رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں طویل لیز ہولڈ نظام لاگو نہیں ہوتا، جس کے باعث وہاں فلیٹس کی خرید و فروخت نسبتاً تیزی سے ہوتی ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں فلیٹس اوسطاً 15 دن میں فروخت ہو جاتے ہیں، جبکہ برطانیہ کے دیگر حصوں میں فلیٹس کی فروخت کا اوسط وقت 40 دن ہے۔
زوپلا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ مکانات اور فلیٹس کی قیمتوں کا فرق پہلے کبھی اتنا وسیع نہیں تھا، اور جو خریدار مناسب تحقیق کرنے کے لیے تیار ہیں، ان کے لیے یہ صورتحال ایک موقع بھی بن سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلیٹس اب بھی گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم داخلی راستہ ہے، خاص طور پر لندن اور ساؤتھ ایسٹ جیسے علاقوں میں جہاں مکانات خریدنے کی لاگت بہت زیادہ ہے۔ تاہم لیز ہولڈ فلیٹس کی خریداری بعض اوقات پیچیدہ ہو سکتی ہے، کیونکہ خریداروں کو لیز کی مدت، سروس چارجز اور گراؤنڈ رینٹ جیسی شرائط کو بھی دیکھنا پڑتا ہے۔
ماہرین کے مطابق 30 سالہ ریکارڈ فرق اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں مکانات اور فلیٹس کی قدر کو الگ انداز سے دیکھا جا رہا ہے۔ اس رجحان کے اثرات پہلی بار گھر خریدنے والوں، سرمایہ کاروں اور مختلف علاقوں میں پراپرٹی پورٹ فولیو بنانے والوں کے لیے اہم ہو سکتے ہیں۔
دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں