ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

3 news articles

پاکستان میں 16 بڑی شاہراہیں، جی ٹی روڈ اور موٹروے منصوبے تکمیل کے قریب

پاکستان میں 16 بڑی شاہراہیں، جی ٹی روڈ اور موٹروے منصوبے تکمیل کے قریب

▫️ این ایچ اے کی سالانہ آمدن بڑھ کر 130 ارب روپے ہوگئی، حکومت کا تھرڈ پارٹی آڈٹ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور نئے موٹروے منصوبوں پر زور

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانپاکستان میں 16 بڑے روڈز اور شاہراہوں کے منصوبے افتتاح کے لیے تیار کیے جا رہے ہیں، جن میں گرینڈ ٹرنک روڈ کے مختلف حصوں کی اپ گریڈیشن، قومی شاہراہیں، موٹرویز، انٹرچینجز اور دو رویہ سڑکوں کے منصوبے شامل ہیں۔

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
پاکستان میں 16 بڑے روڈز اور شاہراہوں کے منصوبے افتتاح کے لیے تیار کیے جا رہے ہیں، جن میں گرینڈ ٹرنک روڈ کے مختلف حصوں کی اپ گریڈیشن، قومی شاہراہیں، موٹرویز، انٹرچینجز اور دو رویہ سڑکوں کے منصوبے شامل ہیں۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیرانتظام متعدد منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔

ان منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے منصوبوں سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اہم قومی نوعیت کے متعدد مواصلاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور یہ منصوبے جلد افتتاح کے لیے تیار ہو جائیں گے۔

تکمیل کے قریب پہنچنے والے اہم منصوبوں میں اسلام آباد کے ٹی چوک سے بانٹھ تک جی ٹی روڈ کی اپ گریڈیشن، اسلام آباد کے چونگی نمبر 26 انٹرچینج کی ازسرنو تعمیر اور جی ٹی روڈ سے موٹروے ایم ون تک مارگلہ ایونیو کی توسیع شامل ہے۔

اس کے علاوہ موٹروے ایم فور کے پنڈی بھٹیاں۔فیصل آباد سیکشن کی اپ گریڈیشن، کوئٹہ ویسٹرن بائی پاس، پنڈی گھیب۔جنڈ روڈ اور ملتان۔سکھر موٹروے ایم فائیو پر بھونگ انٹرچینج بھی زیرتکمیل منصوبوں میں شامل ہیں۔

دیگر منصوبوں میں نوکنڈی۔ماشخیل روڈ کی تعمیر، اولڈ بنوں روڈ کو دو رویہ سڑک میں تبدیل کرنے اور انڈس ہائی وے این 55 کے مختلف حصوں کی بہتری کے منصوبے شامل ہیں۔

این 55 سے متعلق منصوبوں میں سیہون۔سن اور رتوڈیرو۔شکارپور سیکشنز کی اپ گریڈیشن کے علاوہ پٹارو۔سندھ سیکشن پر اضافی کیرج وے کی تعمیر بھی شامل ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی مالی پوزیشن میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے اور گزشتہ مالی سال کے دوران ادارے کی سالانہ آمدن 109 ارب روپے سے بڑھ کر 130 ارب روپے ہوگئی۔

رواں مالی سال کے دوران این ایچ اے کی آمدن 160 ارب روپے تک پہنچنے کی توقع ہے، جس سے ادارے کو اپنے وسائل سے بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں کی مالی معاونت کی مزید گنجائش حاصل ہوگی۔

این ایچ اے کی اپنی آمدن سے متعدد بڑے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے، جن میں سیالکوٹ۔کھاریاں موٹروے ایم 12، کھاریاں۔راولپنڈی موٹروے ایم 13، پشاور ناردرن بائی پاس اور جگلوٹ۔اسکردو روڈ کی ازسرنو تعمیر شامل ہے۔

این ایچ اے کے مالی وسائل موٹروے ایم فور کی اپ گریڈیشن اور نیشنل ہائی وے این 5 کے ملتان۔لودھراں سیکشن کی بہتری پر بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ این ایچ اے کے تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے تاکہ شفافیت، تعمیراتی معیار اور احتساب کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو قومی شاہراہوں، موٹرویز اور ایکسپریس ویز کی تعمیر کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جامع حکمت عملی تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

حکومت سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے میں نجی شعبے کی شمولیت بڑھانے پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ منصوبوں کی تکمیل کا عمل تیز کیا جا سکے اور سرکاری وسائل پر مالی دباؤ کم ہو۔

اجلاس میں حکام نے مستقبل قریب میں شروع کیے جانے والے متعدد منصوبوں پر بھی بریفنگ دی، جن میں کھاریاں۔راولپنڈی موٹروے ایم 13 اور طویل عرصے سے زیرانتظار سکھر۔حیدرآباد موٹروے ایم 6 شامل ہیں۔

جی ٹی روڈ اور نیشنل ہائی وے این 5 کے مختلف حصوں کی بحالی اور ازسرنو تعمیر کے منصوبے بھی آئندہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہیں۔

حکومت کرتارپور کو ننکانہ صاحب سے براہ راست منسلک کرنے کے لیے مجوزہ گرو نانک ایکسپریس وے منصوبے کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔ یہ دونوں مقامات سکھ مذہب کے اہم مذہبی مراکز میں شمار ہوتے ہیں۔

ایک اور اہم مجوزہ منصوبہ ناران کے راستے مانسہرہ۔چلاس ایکسپریس وے ہے۔ حکام کے مطابق اس منصوبے کی تعمیر سے مانسہرہ اور چلاس کے درمیان سفری فاصلہ تقریباً 146 کلومیٹر کم ہو سکتا ہے، جس سے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے درمیان زمینی رابطے میں نمایاں بہتری آئے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جدید اور مؤثر سفری رابطے ملکی معیشت، تجارت اور علاقائی ترقی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملک کے دور دراز علاقوں کو بڑے شہری اور تجارتی مراکز سے منسلک کرنے کو ترجیح دی جائے۔

وزیراعظم کے مطابق بہتر شاہراہوں اور موٹرویز کا انفراسٹرکچر نہ صرف مسافروں اور مال برداری کی نقل و حرکت کو آسان بنائے گا بلکہ کم ترقی یافتہ علاقوں میں سرمایہ کاری، کاروباری سرگرمیوں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
حیدرآباد سکھر موٹروے کے 64.61 کلومیٹر طویل حصے کی تعمیر کے لیے چار کمپنیاں شارٹ لسٹ

حیدرآباد سکھر موٹروے کے 64.61 کلومیٹر طویل حصے کی تعمیر کے لیے چار کمپنیاں شارٹ لسٹ

▫️ نواب شاہ سے نوشہرو فیروز سیکشن کی تکنیکی جانچ مکمل، چار تعمیراتی کمپنیاں اور مشترکہ منصوبے مطلوبہ شرائط پوری نہ کرنے پر نااہل قرار

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے حیدرآباد سکھر موٹروے (ایم سکس) کے سیکشن تھری کی تعمیر کے لیے موصول ہونے والی بولیوں کی تکنیکی جانچ مکمل کرلی ہے۔

پنجاب میں قریبی رشتہ داروں کو جائیداد ہبہ کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے ٹرانسفر ٹیکس سے چھوٹ

پنجاب میں قریبی رشتہ داروں کو جائیداد ہبہ کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے ٹرانسفر ٹیکس سے چھوٹ

▫️ اسٹامپ ڈیوٹی اور جائیداد منتقلی ٹیکس میں الگ الگ ترامیم، دونوں رعایتوں کے لیے قانونی شرائط مختلف ہوسکتی ہیں

پنجاب حکومت نے دو قانونی ترامیم کے ذریعے مخصوص قریبی رشتہ داروں کے درمیان جائیداد بطورِ ہبہ منتقل کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے جائیداد منتقلی ٹیکس سے چھوٹ متعارف کرادی ہے۔

پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ

▫️ یکم جنوری سے صفائی فیس کے علیحدہ بل بند، رہائشی املاک کے لیے ماہانہ 300 سے 5 ہزار روپے اور تجارتی املاک کے لیے 500 سے 3 ہزار روپے تک فیس مقرر

پنجاب حکومت نے یکم جنوری 2027 سے صفائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد سینی ٹیشن فیس کے علیحدہ بل جاری نہیں کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں