ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

3 news articles

بلوچستان سیلاب متاثرین ہاؤسنگ منصوبہ کے فنڈز کی منتقلی، تاخیر اور شفافیت کے سوالات پر تحقیقات شروع

بلوچستان سیلاب متاثرین ہاؤسنگ منصوبہ کے فنڈز کی منتقلی، تاخیر اور شفافیت کے سوالات پر تحقیقات شروع

▫️پلاننگ کمیشن نے تعمیر شدہ گھروں کی تصدیق کیلئے سیٹلائٹ تصاویر کے استعمال کی تجویز دے دی، زمین کی ملکیت، اکاؤنٹس تک رسائی، منصوبے کی قیادت اور غلط اعداد و شمار پر سوالات اٹھ گئے

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان بلوچستان میں عالمی بینک کی معاونت سے جاری سیلاب بحالی اور گھروں کی تعمیر کے ایک بڑے منصوبے کو فنڈز کی مبینہ منتقلی، گھروں کی تعمیر میں سست روی، شفافیت سے متعلق خدشات اور وفاقی اداروں کے درمیان اختلافات کے باعث نئی تحقیقات کا سامنا ہے۔ تنازع کا مرکز انٹیگریٹڈ فلڈ ریزیلینس اینڈ اڈاپٹیشن پراجیکٹ (آئی ایف آر اے پی) ہے۔ اس منصوبے کے حوالے سے خدشات سامنے آئے ہیں کہ بلوچستان میں ہاؤسنگ اور دیگر سماجی شعبوں کیلئے مختص رقوم کو نسبتاً بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں کی طرف منتقل کرنے کی کوشش کی گئی۔ دوسری جانب سیلاب کے تقریباً چار سال بعد بھی گھروں کی تعمیر کی رفتار پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ زمین کی ملکیت کے کاغذات نہ ہونے، مستحق افراد کے اکاؤنٹس تک رسائی کے مسائل اور شفاف نگرانی کے کمزور نظام کو اہم رکاوٹیں قرار دیا گیا ہے۔ پلاننگ کمیشن نے اب گھروں کی تعمیر اور منصوبے کی پیش رفت کی آزادانہ تصدیق کیلئے سیٹلائٹ تصاویر استعمال کرنے کی تجویز دی ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے الزامات کی تحقیقات اور شفافیت و جواب دہی یقینی بنانے کیلئے ایک آزاد اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ حکام نے بعض منصوبہ جاتی افسران کے خلاف سنگین بدعنوانی کے الزامات کا بھی نوٹس لیا ہے۔ تاہم ایک حقائق جانچنے والی کمیٹی کو بلوچستان میں متعلقہ ریکارڈ تک مکمل رسائی نہ ملنے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وزارت منصوبہ بندی اور اقتصادی امور ڈویژن کے درمیان بھی اختلافات سامنے آئے ہیں۔ اقتصادی امور ڈویژن نے ریکارڈ پر کہا ہے کہ عالمی بینک نے منصوبے کی قیادت میں تبدیلیوں پر تحفظات ظاہر کیے تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیر منصوبہ بندی اور عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار کے درمیان صورتحال واضح کرنے کیلئے کم از کم دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں، تاہم اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔ پلاننگ کمیشن کا کہنا ہے کہ آئی ایف آر اے پی کے جامع ترقیاتی حصے کو متاثر کیا گیا اور تعلیم، صحت، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، آبپاشی، پلوں، سڑکوں، روزگار اور نوجوانوں کی فنی تربیت کیلئے مختص رقوم کو ہاؤسنگ کی طرف منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ فنڈز کے تیز استعمال کو ظاہر کیا جا سکے۔ کمیشن نے یہ تاثر مسترد کیا کہ ہاؤسنگ منصوبہ روک دیا گیا ہے۔ اس کے مطابق تقریباً 75 ہزار مکمل طور پر تباہ شدہ گھروں پر کام جاری ہے، جن میں سے قریب 26 ہزار گھر مکمل ہو چکے ہیں۔ کمیشن نے کہا کہ قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی سے اصل میں منظور شدہ 68 ہزار 922 گھروں کو تحفظ حاصل رہے گا۔ پلاننگ کمیشن کے مطابق قبل از وقت بلڈ وارننگ سسٹم، آبپاشی اور دیگر منظور شدہ شعبوں سے رقوم ہاؤسنگ کی طرف منتقل کرنے کی تجاویز بھی سامنے آئیں، جو اصل منظور شدہ دائرہ کار کے خلاف تھیں۔ آئی ایف آر اے پی کیلئے مجموعی طور پر 400 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں، جن میں سے تقریباً 245 ملین ڈالر کے معاہدوں پر پہلے ہی دستخط ہو چکے ہیں۔ کمیشن نے یہ بھی تصدیق کی کہ وزیراعظم کو 15 ہزار مکمل گھروں کے بارے میں غلط اعداد و شمار دینے کا معاملہ ایک مقامی رکن پارلیمنٹ کی نشاندہی پر تحقیقات میں شامل کیا گیا اور انکوائری میں غلط بیانی ثابت ہوئی۔ حکام نے "سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ افیکٹیز" منصوبے کے ساتھ اس کا موازنہ مسترد کیا۔ سندھ کے منصوبے میں تقریباً 3 ارب ڈالر کی فنڈنگ اور 20 لاکھ سے زیادہ گھروں کی تعمیر نو شامل ہے۔ حکام کے مطابق دونوں منصوبوں کا مالی ڈھانچہ مختلف ہے۔ بلوچستان کا آئی ایف آر اے پی وفاقی بجٹ کے تحت ایک عالمی بینک قرض سے چلنے والا منصوبہ ہے، جبکہ سندھ کا منصوبہ کئی مالیاتی اداروں کی معاونت سے چل رہا ہے اور اسے کمپنیز ایکٹ کی دفعہ 42 کے تحت قائم ایک غیر منافع بخش ادارے کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔
حیدرآباد سکھر موٹروے کے 64.61 کلومیٹر طویل حصے کی تعمیر کے لیے چار کمپنیاں شارٹ لسٹ

حیدرآباد سکھر موٹروے کے 64.61 کلومیٹر طویل حصے کی تعمیر کے لیے چار کمپنیاں شارٹ لسٹ

▫️ نواب شاہ سے نوشہرو فیروز سیکشن کی تکنیکی جانچ مکمل، چار تعمیراتی کمپنیاں اور مشترکہ منصوبے مطلوبہ شرائط پوری نہ کرنے پر نااہل قرار

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے حیدرآباد سکھر موٹروے (ایم سکس) کے سیکشن تھری کی تعمیر کے لیے موصول ہونے والی بولیوں کی تکنیکی جانچ مکمل کرلی ہے۔

پنجاب میں قریبی رشتہ داروں کو جائیداد ہبہ کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے ٹرانسفر ٹیکس سے چھوٹ

پنجاب میں قریبی رشتہ داروں کو جائیداد ہبہ کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے ٹرانسفر ٹیکس سے چھوٹ

▫️ اسٹامپ ڈیوٹی اور جائیداد منتقلی ٹیکس میں الگ الگ ترامیم، دونوں رعایتوں کے لیے قانونی شرائط مختلف ہوسکتی ہیں

پنجاب حکومت نے دو قانونی ترامیم کے ذریعے مخصوص قریبی رشتہ داروں کے درمیان جائیداد بطورِ ہبہ منتقل کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے جائیداد منتقلی ٹیکس سے چھوٹ متعارف کرادی ہے۔

پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ

▫️ یکم جنوری سے صفائی فیس کے علیحدہ بل بند، رہائشی املاک کے لیے ماہانہ 300 سے 5 ہزار روپے اور تجارتی املاک کے لیے 500 سے 3 ہزار روپے تک فیس مقرر

پنجاب حکومت نے یکم جنوری 2027 سے صفائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد سینی ٹیشن فیس کے علیحدہ بل جاری نہیں کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں