ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

ایس سی او سربراہ کانفرنس کیلئے اسلام آباد میں نئے کنونشن سنٹر کی تعمیر، بولیوں کی تھرڈ پارٹی جانچ کا فیصلہ

ایس سی او سربراہ کانفرنس کیلئے اسلام آباد میں نئے کنونشن سنٹر کی تعمیر، بولیوں کی تھرڈ پارٹی جانچ کا فیصلہ

▫️جدید کنونشن سنٹر کی تعمیر کیلئے دو چینی کمپنیوں کی 37 اور 38 ارب روپے کی بولیاں، وزیراعظم کی ہدایت پر چار سرکاری اداروں سے بھی پیشکشیں طلب، منصوبہ ایک سال میں مکمل کرنے کا ہدف

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ستمبر 2027 میں اسلام آباد میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی سربراہ کانفرنس کیلئے بارہ کہو میں جدید اور بین الاقوامی معیار کا نیا کنونشن سنٹر تعمیر کرنے کے منصوبے پر موصول ہونے والی بولیوں کی تھرڈ پارٹی جانچ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
منصوبے کیلئے دو چینی کمپنیوں نے بولیاں جمع کرائی ہیں، جن میں ایک کمپنی نے تقریباً 37 ارب روپے جبکہ دوسری نے تقریباً 38 ارب روپے کی پیشکش کی ہے۔ اربوں روپے مالیت کے اس منصوبے کا تعمیراتی ٹھیکہ دینے سے قبل سی ڈی اے بولیوں کے مالی اور تکنیکی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ مکمل کرے گا۔
ابتدائی طور پر سی ڈی اے نے دونوں بولیاں جانچ کیلئے اپنی کنسلٹنٹ فرم کو بھجوا دی ہیں، تاہم وزیراعظم کی ہدایت پر بولیوں کا آزادانہ تھرڈ پارٹی جائزہ بھی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ٹھیکہ دینے سے قبل پیشکشوں کی لاگت، تکنیکی معیار اور دیگر متعلقہ پہلوؤں کی جانچ کی جا سکے۔
اس مقصد کیلئے سی ڈی اے نے چار سرکاری اداروں سے 20 اگست تک پیشکشیں طلب کی ہیں۔ ان اداروں میں نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک)، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، انفراسٹرکچر انسٹی ٹیوٹ پنجاب اور آرمی انجینئرنگ برانچ شامل ہیں۔
سی ڈی اے کی جانب سے ان اداروں کو باقاعدہ خطوط ارسال کیے گئے ہیں۔ موصول ہونے والی پیشکشوں میں سے کم ترین موزوں بولی دینے والے ادارے کو دونوں چینی کمپنیوں کی تعمیراتی بولیوں کی جانچ اور اسیسمنٹ کا کام سونپا جائے گا۔
تھرڈ پارٹی اسیسمنٹ مکمل ہونے کے بعد سی ڈی اے منصوبے کیلئے تعمیراتی ٹھیکہ دینے کے عمل کو آگے بڑھائے گا۔ اس اقدام کا مقصد بڑے سرکاری منصوبے میں مالی اور تکنیکی جانچ کے عمل کو مزید شفاف اور قابل اعتماد بنانا ہے۔
اس منصوبے کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ اسے ستمبر 2027 میں اسلام آباد میں ہونے والی ایس سی او سربراہ کانفرنس کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جا رہا ہے۔
سی ڈی اے نے تعمیراتی کام کیلئے ایک سال کی مدت مقرر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس طرح ٹھیکہ دیے جانے کے بعد منصوبے کو محدود مدت میں مکمل کرنا متعلقہ تعمیراتی کمپنی کیلئے ایک اہم چیلنج ہوگا۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں