تاریخ اشاعت: April 20, 2026 - 9:30 AM
Comprehensive Plan Prepared to Attract Global Investors for Privatization of Power Distribution Companies
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے عالمی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کا جامع منصوبہ تیار
▫️چین، ترکی اور سعودی عرب میں روڈ شوز کے ذریعے سرمایہ کاری کے مواقع پیش کیے جائیں گے
اسلام آباد | ری نیوز پاکستان حکومتِ پاکستان نے بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے تحت تین بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے لیے عالمی اور مقامی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کا جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق اس منصوبے کے ت...
حکومتِ پاکستان نے بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے تحت تین بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے لیے عالمی اور مقامی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کا جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
سرکاری حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت چین، ترکی اور سعودی عرب میں روڈ شوز منعقد کیے جائیں گے، جبکہ ملک کے اندر بھی سرمایہ کاروں سے رابطوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ان روڈ شوز میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کے مواقع پیش کیے جائیں گے۔
حکام نے بتایا ہے کہ 45 روزہ آگاہی مہم کا مقصد بجلی کی تقسیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کرنا اور باضابطہ بولی کے عمل سے قبل سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو فروغ دینا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقامی سطح پر بھی بڑے کاروباری گروپس کی شرکت متوقع ہے، جن میں منشاؔ گروپ، عبداللہ گروپ، طبا گروپ، فاطمہ گروپ اور حبکو سمیت دیگر نمایاں ادارے شامل ہو سکتے ہیں۔