ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

گلگت بلتستان میں سندھ حکومت کے تعاون سے قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کیلئے 200 گھروں کی تعمیر شروع

گلگت بلتستان میں سندھ حکومت کے تعاون سے قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کیلئے 200 گھروں کی تعمیر شروع

▫️16 ارب روپے کے کلائمیٹ ریزیلینس پراجیکٹ کے تحت محفوظ تعمیرات، صاف پانی، سیوریج اور آسان قرضوں کے منصوبے شروع کیے جائیں گے: وزیر اعلیٰ اعلی جی بی

گلگت | ری نیوز پاکستان
گلگت بلتستان حکومت نے قدرتی آفات سے متاثر ہونے والے شہریوں کی بحالی اور انہیں محفوظ رہائش فراہم کرنے کے لیے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ سندھ حکومت کے تعاون سے رواں سال قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کے لیے 200 گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کو محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے ڈونرز کے تعاون سے شروع کیے جانے والے 16 ارب روپے مالیت کے کلائمیٹ ریزیلینس پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حکام کے مطابق منصوبے کے تحت خطے میں ماحول دوست اور محفوظ تعمیرات کے ساتھ صاف پانی کی فراہمی، سیوریج نظام کی بہتری اور آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی سمیت متعدد منصوبے شروع کیے جائیں گے۔
بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے شدید متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے، جہاں ہر سال کلاؤڈ برسٹ، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ یا متاثر ہوتے ہیں۔ ان حالات کے پیش نظر متاثرہ شہریوں کی مستقل بنیادوں پر بحالی اور محفوظ رہائش کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے قدرتی آفات کے نتیجے میں تباہ ہونے والے مکانات کے متاثرین کے لیے محفوظ گھر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ سال وفاقی حکومت کے تعاون سے بوبر کے سیلاب متاثرین کے لیے ایک کالونی قائم کی گئی تھی، جبکہ رواں سال سندھ حکومت کے تعاون سے قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کے لیے 200 گھروں کی تعمیر شروع کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ مستقبل میں بھی قدرتی آفات سے متاثر ہونے والے افراد کی بحالی اور انہیں محفوظ چھت فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ 16 ارب روپے کے کلائمیٹ ریزیلینس پراجیکٹ میں آفات سے متاثرہ افراد کے لیے محفوظ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل کیا جائے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ آفت زدہ علاقوں میں متاثر ہونے والے گھروں کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے جامع اقدامات تجویز کیے جائیں اور منصوبے کی باضابطہ منظوری متعلقہ سٹیئرنگ کمیٹی سے حاصل کی جائے تاکہ متاثرین کی بحالی کا عمل مؤثر اور منظم انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
وزیراعلیٰ نے کلائمیٹ ریزیلینس پراجیکٹ پر شفاف اور کامیاب عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی میں میرٹ کی سختی سے پاسداری کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف متعلقہ شعبوں کے ماہرین اور اہل امیدواروں کو شفاف انٹرویو کے ذریعے مساوی موقع فراہم کیا جائے تاکہ صحت مند مسابقت کے نتیجے میں بہترین اور قابل امیدوار کا انتخاب ممکن ہو۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے مطابق کلائمیٹ ریزیلینس پراجیکٹ نہ صرف قدرتی آفات کے مقابلے میں خطے کی استعداد اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ صاف پانی، سیوریج، محفوظ رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ مقامی سطح پر معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں