ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

سکھر حیدرآباد موٹروے ایم 6 کی تعمیر کا آغاز نومبر میں ہوگا

سکھر حیدرآباد موٹروے ایم 6 کی تعمیر کا آغاز نومبر میں ہوگا

▫️ 30 برس سے زیر التوا ایم 6 موٹروے معاشی ترقی اور علاقائی رابطوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی: عبدالعلیم خاں

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانطویل عرصے سے التوا کا شکار سکھر حیدرآباد موٹروے ایم 6 کی تعمیر کا باضابطہ آغاز نومبر میں کیا جائے گا، جبکہ منصوبے کی سنگ بنیاد کی تقریب میں ملک کی اعلیٰ سیاسی قیادت کو مدعو کیا جائے گا۔

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
طویل عرصے سے التوا کا شکار سکھر حیدرآباد موٹروے ایم 6 کی تعمیر کا باضابطہ آغاز نومبر میں کیا جائے گا، جبکہ منصوبے کی سنگ بنیاد کی تقریب میں ملک کی اعلیٰ سیاسی قیادت کو مدعو کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ایم 6 موٹروے کی سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عبدالعلیم خان نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے ایم 6 کی تعمیر کیلئے ابتدائی کام تیزی سے جاری ہے اور نومبر میں منصوبے کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ تقریباً 30 برس سے التوا میں پڑے اس موٹروے منصوبے کی تعمیر اب شروع ہونے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم 6 موٹروے جیسے اہم منصوبے کو عملی شکل دینے کا موقع ملنا اہم پیش رفت ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے سندھ سمیت ملک بھر میں تجارتی سرگرمیوں کو نئی رفتار ملے گی۔

عبدالعلیم خان کے مطابق موٹروے کی تعمیر سے لوگوں اور مال برداری کی نقل و حرکت میں بہتری آئے گی اور ملک کے مختلف حصوں کے درمیان رابطے زیادہ مؤثر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم 6 موٹروے پاکستان کی معاشی ترقی اور علاقائی رابطوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

سکھر حیدرآباد موٹروے پاکستان کے شمال سے جنوب تک موٹروے نیٹ ورک کی ایک اہم کڑی ہے اور اس کی تکمیل سے سندھ کا ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ زمینی رابطہ مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں