تاریخ اشاعت: March 27, 2026 - 12:51 PM
Earth Day to Be Observed Tomorrow Across the Country, One-Hour Lights-Off Announced
ملک میں کل ارتھ ڈے منایا جائے گا، ایک گھنٹہ لائٹس کی بندش کا اعلان
▫️وزیراعظم ہاؤس، پارلیمنٹ اور سرکاری دفاتر بھی مہم میں شامل
اسلام آباد | ری نیوز پاکستان حکومت نے کل ہفتہ کے روز ارتھ ڈے منانے کا اعلان کر دیا ۔ اس موقع پر کل ملک بھر میں ایک گھنٹے کیلئے غیر ضروری لائٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 9 بجے ت...
حکومت نے کل ہفتہ کے روز ارتھ ڈے منانے کا اعلان کر دیا ۔ اس موقع پر کل ملک بھر میں ایک گھنٹے کیلئے غیر ضروری لائٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 9 بجے تک بتیوں کی بندش یقینی بنائی جائے گی۔
اس سال ارتھ ڈے “زمین کو ایک گھنٹہ دیں” کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم ہاؤس، ایوان صدر اور پارلیمنٹ سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں کی روشنیاں ایک گھنٹے کیلئے بند رکھی جائیں گی، جبکہ وفاقی وزارتوں اور دیگر سرکاری اداروں کو بھی اس مہم میں بھرپور شرکت کی ہدایت دی گئی ہے۔