ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

3 news articles

ای سی سی نے ایم12 سیالکوٹ، کھاریاں موٹروے کے مالی معاونت کی منظوری دیدی، تعمیراتی پیش رفت کی راہ مزید ہموار

ای سی سی نے ایم12 سیالکوٹ، کھاریاں موٹروے کے مالی معاونت کی منظوری دیدی، تعمیراتی پیش رفت کی راہ مزید ہموار

▫️27.62 ارب روپے کی خودمختار ضمانتیں اور 6.944 ارب روپے کے آپریشنل وائبلٹی گیپ فنڈ رول اوور کی منظوری، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت تعمیراتی عمل کو تقویت ملے گی

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سیالکوٹ، کھاریاں ایم-12 موٹروے منصوبے کی مالی معاونت کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد پنجاب کے اس اسٹریٹجک شاہراہ منصوبے کی مالیاتی تکمیل اور تعمیراتی پیش رفت کی راہ مزید ہموار ہونے کی توقع ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کمیٹی نے منصوبے کے لیے 27.62 ارب روپے کی خودمختار (Sovereign) ضمانتوں اور 6.944 ارب روپے کے آپریشنل وائبلٹی گیپ فنڈ (VGF) رول اوور کی منظوری دی۔ یہ مالی سہولتیں منصوبے کی بینک ایبلٹی کو مضبوط بنانے اور نجی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے لیے فراہم کی جا رہی ہیں۔
ایم-12 موٹروے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) اور بلڈ، آپریٹ اینڈ ٹرانسفر (BOT) ماڈل کے تحت تعمیر کی جا رہی ہے۔ تقریباً 69 کلومیٹر طویل یہ جدید، رسائی سے کنٹرول شدہ موٹروے سیالکوٹ (سمبریال) کو کھاریاں سے منسلک کرے گی اور بعد ازاں کھاریاں۔راولپنڈی موٹروے کے ساتھ مل کر لاہور اور جڑواں شہروں کے درمیان سفری فاصلے اور وقت میں نمایاں کمی لانے میں مدد دے گی۔
سرکاری منصوبہ بندی کے مطابق موٹروے پر جدید انٹرچینجز، محفوظ سفری سہولتیں اور موٹر وے سروس ایریاز قائم کیے جائیں گے، جبکہ اس منصوبے سے صنعتی، تجارتی اور برآمدی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے۔ سیالکوٹ کی برآمدی صنعت، گجرات کی صنعتی سرگرمیوں اور شمالی پنجاب کے کاروباری مراکز کو بہتر شاہراہ رابطہ میسر آنے سے لاجسٹکس کی لاگت میں کمی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے مطابق منصوبے میں حکومتی معاونت کے ساتھ نجی شعبے کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے، جبکہ موٹروے مکمل ہونے کے بعد حکومت کو ٹول ریونیو شیئر، کارپوریٹ ٹیکس اور دیگر معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔ منصوبے کی مجموعی رعایتی مدت 25 سال رکھی گئی ہے، جس میں تعمیراتی مرحلہ بھی شامل ہے۔
اگرچہ ای سی سی اجلاس میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے لیے 13 ارب روپے کے مالیاتی پیکیج کی بھی منظوری دی گئی، تاہم اجلاس کا نمایاں ترقیاتی فیصلہ ایم-12 موٹروے کے مالیاتی ڈھانچے کی منظوری رہا، جسے پنجاب میں علاقائی رابطوں، صنعتی ترقی اور قومی شاہراہ نیٹ ورک کی مضبوطی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے
حیدرآباد سکھر موٹروے کے 64.61 کلومیٹر طویل حصے کی تعمیر کے لیے چار کمپنیاں شارٹ لسٹ

حیدرآباد سکھر موٹروے کے 64.61 کلومیٹر طویل حصے کی تعمیر کے لیے چار کمپنیاں شارٹ لسٹ

▫️ نواب شاہ سے نوشہرو فیروز سیکشن کی تکنیکی جانچ مکمل، چار تعمیراتی کمپنیاں اور مشترکہ منصوبے مطلوبہ شرائط پوری نہ کرنے پر نااہل قرار

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے حیدرآباد سکھر موٹروے (ایم سکس) کے سیکشن تھری کی تعمیر کے لیے موصول ہونے والی بولیوں کی تکنیکی جانچ مکمل کرلی ہے۔

پنجاب میں قریبی رشتہ داروں کو جائیداد ہبہ کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے ٹرانسفر ٹیکس سے چھوٹ

پنجاب میں قریبی رشتہ داروں کو جائیداد ہبہ کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے ٹرانسفر ٹیکس سے چھوٹ

▫️ اسٹامپ ڈیوٹی اور جائیداد منتقلی ٹیکس میں الگ الگ ترامیم، دونوں رعایتوں کے لیے قانونی شرائط مختلف ہوسکتی ہیں

پنجاب حکومت نے دو قانونی ترامیم کے ذریعے مخصوص قریبی رشتہ داروں کے درمیان جائیداد بطورِ ہبہ منتقل کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے جائیداد منتقلی ٹیکس سے چھوٹ متعارف کرادی ہے۔

پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ

▫️ یکم جنوری سے صفائی فیس کے علیحدہ بل بند، رہائشی املاک کے لیے ماہانہ 300 سے 5 ہزار روپے اور تجارتی املاک کے لیے 500 سے 3 ہزار روپے تک فیس مقرر

پنجاب حکومت نے یکم جنوری 2027 سے صفائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد سینی ٹیشن فیس کے علیحدہ بل جاری نہیں کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں