ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

خیبر پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی کے مرکزی دفتر کے قیام کی منظوری

خیبر پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی کے مرکزی دفتر کے قیام کی منظوری

▫️پلاٹس کا نظام ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ، مختلف ہاؤسنگ اسکیموں میں ترقیاتی کاموں اور بنیادی سہولیات کیلئے فنڈز منظور

پشاور | ری نیوز پاکستانخیبر پختونخوا کے وزیر برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کی زیر صدارت محکمہ ہاؤسنگ کا 46واں بورڈ اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کی مختلف ہاؤسنگ سکیموں، پلاٹس، ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

پشاور | ری نیوز پاکستان
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کی زیر صدارت محکمہ ہاؤسنگ کا 46واں بورڈ اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کی مختلف ہاؤسنگ سکیموں، پلاٹس، ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں محکمہ ہاؤسنگ، قانون، خزانہ اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جبکہ 18 نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ بورڈ نے جلوزئی ہاؤسنگ سکیم کے متاثرین کو سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں رقم کی ادائیگی کا فیصلہ کیا۔
اجلاس میں نشتر آباد پشاور میں خیبر پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی کے مرکزی دفتر کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی کمرشل پراپرٹی لیزنگ ریگولیشنز 2026 کی منظوری دیتے ہوئے سرکاری ملازمین کو مختلف ہاؤسنگ سکیموں میں رہائشی پلاٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ذریعے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
صوبائی وزیر کی ہدایت پر دنگرام ہاؤسنگ سکیم سوات میں مقامی صحافیوں کے لیے مختص پلاٹس کی رقم کی ادائیگی کے لیے مزید ایک موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ متعلقہ افراد اپنے پلاٹس سے محروم نہ ہوں۔
بورڈ نے حیات آباد ہائی رائز سکیم میں پلاٹ مالکان اور فیملی رہائشی کرایہ داروں کے لیے نئی پالیسی، ایس او پیز اور قواعد و ضوابط کی بھی منظوری دی۔
اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 26-2025 کے بجٹ کی منظوری کے ساتھ مختلف ہاؤسنگ سکیموں میں ترقیاتی کاموں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فنڈز بھی منظور کیے گئے۔ ملازئی ہاؤسنگ سکیم میں سوئی گیس کی فراہمی سے متعلق محکمہ ہاؤسنگ کی سفارشات پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔
ہاؤسنگ سکیموں سے متعلق عدالتی مقدمات کی مؤثر پیروی کے لیے کیس ٹو کیس بنیاد پر قانونی ٹیموں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ پولیس شہداء کے ورثا کے لیے ہنگو ٹاؤن شپ اور میگا سٹی نوشہرہ میں پلاٹ کا سائز تین مرلہ سے بڑھا کر پانچ مرلہ کرنے کی منظوری دی گئی۔
صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے ہدایت کی کہ تمام ہاؤسنگ سکیموں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے پلاٹس کے نظام کو ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری اپنے پلاٹس سے متعلق معلومات آن لائن حاصل کرسکیں گے، جس سے نظام میں شفافیت اور عوامی رسائی مزید بہتر ہوگی۔ انہوں نے تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں