تاریخ اشاعت: April 8, 2026 - 10:00 AM
Expansion of “Model Villages” Program to 7,500 Villages Under Consideration in Punjab;
پنجاب میں "مثالی گاؤں” کا دائرہ کار 7500 دیہات تک بڑھانے پر غور، فیز ون پر 555 ارب لاگت کا تخمینہ
▫️فیز ون پر 555 ارب لاگت کا تخمینہ، پہلے مرحلے میں ہر صوبائی حلقے کے کم از کم 50 گاؤں شامل ہونگے ، وزیر بلدیات
لاہور | ری نیوز پاکستان وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ایک اجلاس کے دوران مثالی گاؤں پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پروگرام کا دائرہ کار 7500 دیہات تک بڑھانے پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری...
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ایک اجلاس کے دوران مثالی گاؤں پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پروگرام کا دائرہ کار 7500 دیہات تک بڑھانے پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری آسیہ گُل، سیکرٹری کوآرڈینیشن ٹو چیف منسٹر نے بھی شرکت کی جبکہ پنجاب رُورل میونسپل سروسز کمپنی (پی آر ایم ایس سی) کے سی ای او خُرم پرویز نے بریفنگ دی.
وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ویلیج فیز ون پر 555 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ امید ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں مثالی گاؤں پروگرام کیلئے 150 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔
صوبائی وزیر نے پی آر ایم ایس سی کو فیز ون 18 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف شہروں کی طرح دیہات کو بھی ہر ممکن سہولیات کی فراہمی چاہتی ہیں۔ پنجاب حکومت کی کوشش ہے کہ پہلے مرحلے میں ہر صوبائی حلقے کے کم از کم 50 گاؤں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ "مثالی گاؤں” بھی "مریم نواز کا سوہنا پنجاب” پروگرام کا حصہ ہے۔