ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

ایف بی آر ان لینڈ ریونیو سروس: گریڈ 17 سے 20 تک افسران کے تقرر و تبادلے

ایف بی آر ان لینڈ ریونیو سروس: گریڈ 17 سے 20 تک افسران کے تقرر و تبادلے

▫️گریڈ 20 کے افسر عبد الرحمٰن بولو کو ڈی جی آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیو حیدر آباد میں ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 17 سے 20 تک کے افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے ۔ گریڈ 20 کے افسران میں عاصم افتخار اور عبد الرحمٰن بولو و دیگر شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن ...

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 17 سے 20 تک کے افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے ۔ گریڈ 20 کے افسران میں عاصم افتخار اور عبد الرحمٰن بولو و دیگر شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے افسر عاصم افتخار کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلیجنس و انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو اسلام آباد میں ڈائریکٹر (ہیڈکوارٹر) تعینات کیا گیا ہے۔ انہیں آئی اینڈ آئی اسلام آباد میں ڈائریکٹر اور ڈی این ایف بی پیز اسلام آباد میں ڈائریکٹر ریگولیشنز کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔
اسی طرح عبد الرحمٰن بولو کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلیجنس و انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو حیدر آباد میں ڈائریکٹر مقرر کیا گیا، جبکہ ڈاکٹر طارق غنی کو کراچی اور بہزاد انور کو لاہور میں اسی ادارے میں ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔
گریڈ 19 کے افسران میں مس رابعہ یاسر درانی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر (آئی اینڈ آئی اسلام آباد)، محمد فیاض حسین کو ڈپٹی کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد، منتہا سلیم کو ڈپٹی ڈائریکٹر (آئی اینڈ آئی اسلام آباد) اور ساجد علی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔
مزید برآں ایف بی آر نے کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے گریڈ 16 کے 8 سپرنٹنڈنٹس پریوینٹو سروس کو گریڈ 17 میں ترقی دے دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ترقی گریڈ 16 میں تین سال مکمل ہونے پر دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں نعیم اللہ خان، عرفان احمد، جاوید افضل، عمران طاہر قریشی، محمد امتیاز علی، رضی الرحمن ہکڑو، جمال ضیا اور منیر حسین اقبال شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں