ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

وفاقی آئینی عدالت نے مارگلہ ہلز ریسٹورنٹس کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، نظرثانی درخواستیں منظور

وفاقی آئینی عدالت نے مارگلہ ہلز ریسٹورنٹس کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، نظرثانی درخواستیں منظور

▫️عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ملکیتی تنازعات کا آزادانہ اور جلد فیصلہ کرنے، جبکہ انتظامی معاملات متعلقہ ریگولیٹری اداروں کے سپرد کرنے کی ہدایت جاری کر دی

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وفاقی آئینی عدالت نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں قائم ریسٹورنٹس کی مسماری سے متعلق سپریم کورٹ کے دو سال قبل جاری کیے گئے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواستیں منظور کرتے ہوئے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے ساتھ ہی سابقہ حکم امتناع بھی ختم کر دیا اور ہدایت کی ہے کہ جائیدادوں کی ملکیت سے متعلق تمام تنازعات کا فیصلہ متعلقہ ٹرائل کورٹ سابقہ عدالتی آبزرویشنز سے متاثر ہوئے بغیر آزادانہ اور جلد از جلد کرے، جبکہ انتظامی اور ریگولیٹری نوعیت کے معاملات متعلقہ ادارے قانون کے مطابق طے کریں۔
جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سید ارشد حسین شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ سپریم کورٹ کے 11 جون 2024 کے فیصلے میں متعدد اہم قانونی اور حقائق پر مبنی نکات کو مناسب طور پر مدنظر نہیں رکھا گیا تھا۔ عدالت نے یہ بھی آبزرویشن دی کہ نظرثانی درخواستیں دائر کیے جانے پر ناراضی کا اظہار مناسب نہیں تھا اور سابقہ فیصلے میں بعض ایسی باتیں بھی شامل کی گئیں جن کا مقدمے کے بنیادی حقائق سے براہ راست تعلق نہیں تھا۔
سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ عدالتیں جذبات کی بنیاد پر فیصلے نہیں کرتیں بلکہ قانون اور دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں فیصلہ دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت صرف اسی مواد اور دلائل کی بنیاد پر حکم جاری کرے گی جو عدالتی کارروائی کا حصہ ہوں، فیصلوں میں غیر متعلقہ امور شامل نہیں کیے جا سکتے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں اس امر کی بھی نشاندہی کی کہ سابقہ فیصلے کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں عدالتی کارروائی سے ہٹ کر بعض آ بزرویشنز بھی شامل کی گئی تھیں جنہیں قانونی نقطۂ نظر سے مناسب قرار نہیں دیا جا سکتا۔
دوران سماعت دی مونال ریسٹورنٹ کے وکیل احسن بھون نے بینچ کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عدالت نے مقدمے کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لیا ہے، جس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے جواب دیا کہ عدالت اپنی ذمہ داری قانون کے مطابق ادا کرتی ہے اور تعریف کی محتاج نہیں۔
یہ تنازع 2015 میں اس وقت شروع ہوا تھا جب اسلام آباد کے رہائشی زیڈ بی مرزا نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سی ڈی اے کی غفلت کے باعث مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تجارتی سرگرمیوں، سڑکوں کی تعمیر اور گاڑیوں کی آمدورفت سے قدرتی ماحول اور ایکو سسٹم شدید متاثر ہو رہا ہے۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے دی مونال ریسٹورنٹ سمیت بعض تجارتی سرگرمیوں کو غیر قانونی قرار دیا، جبکہ معاملہ سپریم کورٹ پہنچا جہاں 11 جون 2024 کو تین رکنی بینچ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹس کو تین ماہ کے اندر بند کرنے اور نیشنل پارک میں کمرشل سرگرمیوں کے خاتمے کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد متعلقہ اداروں نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں قائم متعدد ریسٹورنٹس مسمار کر دیے تھے۔ تاہم بعد ازاں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے اس فیصلے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا، جس نے اب نظرثانی درخواستیں منظور کرتے ہوئے سابقہ فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ نئے فیصلے کے بعد ملکیتی تنازعات کا ازسرنو جائزہ متعلقہ عدالت کرے گی، جبکہ انتظامی فیصلے قانون کے مطابق متعلقہ ریگولیٹری ادارے کریں گے۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں