ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

وفاقی آئینی عدالت نے صنعتی مقاصد کیلئے حاصل زمین کو ہاؤسنگ سکیم میں تبدیل کرنے پر پابندی برقرار رکھ دی

وفاقی آئینی عدالت نے صنعتی مقاصد کیلئے حاصل زمین کو ہاؤسنگ سکیم میں تبدیل کرنے پر پابندی برقرار رکھ دی

▫️مخصوص عوامی مقصد کیلئے حاصل کی گئی اراضی کا استعمال صوبائی حکومت کی پیشگی منظوری اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر تبدیل نہیں کیا جا سکتا، عدالت کا فیصلہ

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وفاقی آئینی عدالت نے ایک اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ریاست کی جانب سے کسی مخصوص عوامی مقصد، خصوصاً صنعتی ترقی، کیلئے حاصل کی گئی زمین کو متعلقہ صوبائی حکومت کی پیشگی منظوری اور مروجہ قوانین کی مکمل پاسداری کے بغیر رہائشی ہاؤسنگ سکیم میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
چیف جسٹس امین الدین خان کے تحریر کردہ 17 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں وفاقی آئینی عدالت کے دو رکنی بینچ نے میسرز عادل انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کی اپیل مسترد کر دی۔ بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی بھی شامل تھے۔
کمپنی نے پشاور ہائی کورٹ کے 11 ستمبر 2024 کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، جس میں صنعتی مقاصد کیلئے حاصل کی گئی اراضی کو رہائشی ہاؤسنگ سکیم میں تبدیل کرنے کی قانونی حیثیت تسلیم کرنے سے انکار کر دیا گیا تھا۔
عدالت نے قرار دیا کہ لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت کسی واضح عوامی مقصد کیلئے حاصل کی گئی اراضی بدستور اسی مقصد سے قانونی طور پر منسلک رہتی ہے۔ محض ملکیت کی منتقلی، تفویض، عدالتی فروخت یا نیلامی کے نتیجے میں زمین کی عوامی حیثیت ختم نہیں ہو جاتی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کمپنی اس اراضی کو، جو بنیادی طور پر پیپر اینڈ بورڈ ملز کے قیام کیلئے حاصل کی گئی تھی، ہاؤسنگ سکیم میں تبدیل کرنے کا کوئی مستقل، مطلق یا ناقابل تنسیخ حق دعویٰ نہیں کر سکتی۔
عدالت نے واضح کیا کہ ایسی اراضی کے استعمال میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کیلئے صوبائی حکومت کی پیشگی منظوری ضروری ہے، جبکہ لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کی دفعہ 41 کے تحت طے پانے والے معاہدے کی شرائط پر بھی مکمل طور پر عمل کرنا لازم ہوگا۔
مقدمہ موضع امان گڑھ، نوشہرہ خورد میں واقع 1,020 کنال 19 مرلہ اراضی سے متعلق ہے، جسے حکومت نے 1954 میں پیپر اینڈ بورڈ مل کے قیام کیلئے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کے تحت حاصل کیا تھا۔
میسرز عادل انٹرنیشنل نے سال 2000 میں آدم جی پیپرز اینڈ بورڈ ملز کے اثاثے عدالتی نگرانی میں ہونے والی نیلامی کے ذریعے 22 کروڑ روپے میں خریدے تھے۔ بعد ازاں کمپنی نے ضروری منظوریوں کے بعد غیر فعال فیکٹری کو منہدم کر دیا اور زمین کو رہائشی ہاؤسنگ منصوبے میں تبدیل کرنے کی اجازت طلب کی۔
کمپنی کو عدالتی احکامات کے بعد بالآخر عدم اعتراض سرٹیفکیٹ، این او سی، بھی جاری کر دیا گیا اور اس نے ترقیاتی کام شروع کر دیا۔ تاہم بعد میں حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کے تحت زمین کے استعمال اور منتقلی پر پابندیاں عائد کر دی گئیں، جس کے نتیجے میں پلاٹوں کی فروخت سے متعلق دستاویزات کی رجسٹریشن اور انتقال کی تصدیق روک دی گئی۔
کمپنی نے ان حکومتی پابندیوں کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا، تاہم عدالت عالیہ نے درخواست مسترد کر دی، جس کے بعد معاملہ وفاقی آئینی عدالت میں پہنچا۔
وفاقی آئینی عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا کہ نہ تو زمین حاصل کرنے والی اصل کمپنی اور نہ ہی بعد میں اسے خریدنے والا کوئی فرد، ادارہ، الاٹی یا نیلامی کے ذریعے خریدار، اراضی کے اصل مقصد کو اپنی مرضی سے تبدیل کرنے کا غیر محدود قانونی حق حاصل کر سکتا ہے۔
عدالت نے مزید واضح کیا کہ اگر صوبائی حکومت اس نتیجے پر پہنچے کہ حاصل کی گئی زمین کا کوئی حصہ اصل مقصد کیلئے درکار نہیں رہا یا اسے اس مقصد کے برخلاف استعمال کیا جا رہا ہے، تو حکومت متعلقہ قانون اور معاہدے کے تحت اپنے اختیارات استعمال کر سکتی ہے۔
وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے میں کسی قسم کی قانونی بے ضابطگی، عدالتی اختیار سے تجاوز یا طریقہ کار کی خلاف ورزی نہیں پائی گئی۔ عدالت نے اپیل کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کر دیا۔
قانونی حلقوں کے مطابق یہ فیصلہ صنعتی مقاصد کیلئے حاصل کی گئی زمینوں کو بعد ازاں رہائشی ہاؤسنگ سکیموں میں تبدیل کرنے سے متعلق تنازعات کیلئے ایک اہم قانونی نظیر ثابت ہو سکتا ہے اور ملک بھر میں زمین کے استعمال کی تبدیلی سے متعلق مقدمات پر اس کے دور رس اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں