ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

3 news articles

حکومت کا کفایت شعاری پیکج منظور، توانائی بچت کے لیے مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ

حکومت کا کفایت شعاری پیکج منظور، توانائی بچت کے لیے مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ

▫️ہوٹل، ریسٹورنٹس رات 11 بجے بند،فارمیسیز، لیبارٹریز، کلینکس، ہسپتال، تندور، پیٹرول پمپ، جم، آئی ٹی کمپنیاں اور کال سینٹر کھلے رہیں گے

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانوزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے تناظر میں ملک بھر میں سادگی اور کفایت شعاری مہم کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے تناظر میں ملک بھر میں سادگی اور کفایت شعاری مہم کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی اور قومی وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے مختلف اقدامات کا اعلان کیا ہے، جن میں سرکاری گاڑیوں کے فیول استعمال میں کمی، غیر ضروری اخراجات کی روک تھام اور توانائی بچت کے اقدامات شامل ہیں۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اداروں کے فیول استعمال میں آئندہ 3 ماہ کے لیے 50 فیصد کمی کی جائے گی، جبکہ غیر ملکی دوروں اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
کفایت شعاری اقدامات کے تحت شادی تقریبات میں ون ڈش کی پابندی پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور بازار رات 9 بجے جبکہ تقریبات رات 10 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تمام ہوٹل، ریسٹورنٹس اور کیفے رات 11 بجے تک بند کر دیے جائیں گے، تاہم فارمیسیز، لیبارٹریز، کلینکس، ہسپتال، تندور، پیٹرول پمپس، جم، آئی ٹی کمپنیاں اور کال سینٹرز کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے کفایت شعاری اور توانائی تحفظ اقدامات کے اجلاس میں یہ فیصلے کیے گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث دنیا بھر میں مہنگائی کے اثرات سامنے آ رہے ہیں، اس لیے سب سے پہلے حکومت اور اشرافیہ کو قربانی دینا ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ معاشی طور پر کمزور اور متوسط طبقے کے لیے فیول سبسڈی کا آغاز کیا جا چکا ہے، جس کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی گاڑیوں کو 100 روپے فی لیٹر کے تناسب سے سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ سرکاری اخراجات میں غیر ضروری کمی، قومی وسائل کے دانشمندانہ استعمال اور کفایت شعاری اقدامات پر فوری اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
حکومت کے مطابق کفایت شعاری اقدامات سے متعلق کسی بھی استثنیٰ کی درخواست پر حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، جبکہ صوبائی اور علاقائی حکومتیں بھی اسی نوعیت کے اقدامات اٹھا سکتی ہیں۔
حکومت نے واضح کیا ہے کہ ان اقدامات کے تحت کسی اضافی چھٹی کا اعلان نہیں کیا گیا۔
حیدرآباد سکھر موٹروے کے 64.61 کلومیٹر طویل حصے کی تعمیر کے لیے چار کمپنیاں شارٹ لسٹ

حیدرآباد سکھر موٹروے کے 64.61 کلومیٹر طویل حصے کی تعمیر کے لیے چار کمپنیاں شارٹ لسٹ

▫️ نواب شاہ سے نوشہرو فیروز سیکشن کی تکنیکی جانچ مکمل، چار تعمیراتی کمپنیاں اور مشترکہ منصوبے مطلوبہ شرائط پوری نہ کرنے پر نااہل قرار

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے حیدرآباد سکھر موٹروے (ایم سکس) کے سیکشن تھری کی تعمیر کے لیے موصول ہونے والی بولیوں کی تکنیکی جانچ مکمل کرلی ہے۔

پنجاب میں قریبی رشتہ داروں کو جائیداد ہبہ کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے ٹرانسفر ٹیکس سے چھوٹ

پنجاب میں قریبی رشتہ داروں کو جائیداد ہبہ کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے ٹرانسفر ٹیکس سے چھوٹ

▫️ اسٹامپ ڈیوٹی اور جائیداد منتقلی ٹیکس میں الگ الگ ترامیم، دونوں رعایتوں کے لیے قانونی شرائط مختلف ہوسکتی ہیں

پنجاب حکومت نے دو قانونی ترامیم کے ذریعے مخصوص قریبی رشتہ داروں کے درمیان جائیداد بطورِ ہبہ منتقل کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے جائیداد منتقلی ٹیکس سے چھوٹ متعارف کرادی ہے۔

پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ

▫️ یکم جنوری سے صفائی فیس کے علیحدہ بل بند، رہائشی املاک کے لیے ماہانہ 300 سے 5 ہزار روپے اور تجارتی املاک کے لیے 500 سے 3 ہزار روپے تک فیس مقرر

پنجاب حکومت نے یکم جنوری 2027 سے صفائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد سینی ٹیشن فیس کے علیحدہ بل جاری نہیں کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں