ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

ریفائنری شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے حکومت نے ڈیڈ لائن اور جرمانوں کا نظام مقرر کر دی

ریفائنری شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے حکومت نے ڈیڈ لائن اور جرمانوں کا نظام مقرر کر دی

▫️یکم اکتوبر تک معاہدے کرنے والی ریفائنریز کو ہائی سپیڈ ڈیزل پر ڈیوٹی میں رعایت، تاخیر پر مراعات میں کمی اور مالی جرمانوں کا سامنا ہوگا

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانوفاقی حکومت نے پاکستان کے ریفائنری شعبے کی جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے موجودہ ریفائنریوں کو اپ گریڈیشن معاہدے مکمل کرنے کی حتمی ڈیڈ لائن اور تاخیر کی صورت میں مالی جرمانوں کا نظام مقرر کر دیا ہے۔

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وفاقی حکومت نے پاکستان کے ریفائنری شعبے کی جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے موجودہ ریفائنریوں کو اپ گریڈیشن معاہدے مکمل کرنے کی حتمی ڈیڈ لائن اور تاخیر کی صورت میں مالی جرمانوں کا نظام مقرر کر دیا ہے۔ حکومت کا مقصد طویل عرصے سے زیر التوا ریفائنری اپ گریڈیشن منصوبوں کو تیز کرنا اور شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کو عملی شکل دینا ہے۔
حکومت کے ترمیم شدہ ریفائنری اپ گریڈیشن فریم ورک کے تحت وہ ریفائنریاں جو یکم اکتوبر 2026 تک پیٹرولیم ڈویژن کے ساتھ اپ گریڈیشن معاہدے کر لیں گی، ان کے لیے ہائی سپیڈ ڈیزل پر عائد اضافی ڈیوٹی 2.5 فیصد کر دی جائے گی، جبکہ 15 نومبر 2026 تک اسے مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز ہے۔
دوسری جانب جو ریفائنریاں یکم اکتوبر کی ڈیڈ لائن تک معاہدے نہیں کریں گی، انہیں ہائی سپیڈ ڈیزل پر پانچ فیصد سے زائد عائد اضافی ڈیوٹی ریفائنری اپ گریڈیشن اکاؤنٹ میں جمع کرانا ہوگی۔ یہ رقم 30 جون 2027 تک جمع کرانے کی شرط رکھی گئی ہے۔
حکومت نے ریفائنریوں کے لیے معاہدے مکمل کرنے کی مدت بھی 60 دن سے کم کرکے 45 دن کر دی ہے، جبکہ اب یہ معاہدے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے بجائے پیٹرولیم ڈویژن کے ساتھ کیے جائیں گے۔ مراعات اور منصوبوں کی نگرانی کا نظام بھی پیٹرولیم ڈویژن کے تحت منتقل کیا گیا ہے۔
ترمیم شدہ پالیسی کے تحت ریفائنریوں کو اپنے اپ گریڈیشن منصوبے مکمل کرنے کے لیے پانچ سال کی مدت دی جائے گی، جس کے بعد ایک سال کی اضافی مہلت بھی دستیاب ہوگی، تاہم اس مدت میں مراعات میں ایک فیصد کمی کی جائے گی۔ مقررہ زیادہ سے زیادہ مدت میں منصوبہ مکمل نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ ریفائنری کا اجازت نامہ منسوخ کیے جانے کا امکان بھی موجود ہے۔
اس کے برعکس جو ریفائنریاں اپنے منصوبے تین سال کے اندر مکمل کر لیں گی، انہیں ہر بچائے گئے سال کے عوض مقررہ حد کی 0.5 فیصد اضافی مراعات مل سکتی ہیں۔ منصوبوں پر پیش رفت کی تصدیق آزاد ماہرین اور تیسرے فریق کے مشیروں کے ذریعے کی جائے گی، جبکہ مقررہ جسمانی پیش رفت نہ کرنے والی ریفائنریوں کو اصلاحی اقدامات تک مراعات سے محروم رکھا جا سکے گا۔
حکومت کے مطابق ریفائنری اپ گریڈیشن پروگرام سے تقریباً 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جبکہ جدید کاری کے بعد سالانہ تقریباً 1 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت ہو سکتی ہے۔ منصوبوں کا مقصد یورو فائیو معیار کے پٹرول اور ڈیزل کی مقامی پیداوار بڑھانا، فرنس آئل کی پیداوار کم کرنا اور کم مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات پر انحصار گھٹانا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی پانچ بڑی ریفائنریاں، پاکستان عرب ریفائنری لمیٹڈ، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ، نیشنل ریفائنری لمیٹڈ، سائنرجیکو اور اٹک ریفائنری لمیٹڈ، اپ گریڈیشن پروگرام کے تحت معاہدے کرنے کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کر چکی ہیں۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں