ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے حصول کا طریقہ کار پیچیدہ قرار، جائیداد کی خرید و فروخت تاخیر کا شکار ہوگئی

گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے حصول کا طریقہ کار پیچیدہ قرار، جائیداد کی خرید و فروخت تاخیر کا شکار ہوگئی

▫️دو گواہوں کی لازمی موجودگی، متعدد دفاتر کے چکر اور سخت تصدیقی مراحل پر شہریوں اور پراپرٹی مالکان کی تشویش، ماہرین کا طریقہ کار آسان بنانے اور ڈیجیٹل سہولیات بڑھانے کا مطالبہ

لاہور | ری نیوز پاکستان
پنجاب میں یکم جولائی 2026 سے جائیداد کی خرید و فروخت، انتقال، رہن، ہبہ اور دیگر لین دین کے لیے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ (GPC) کو لازمی قرار دیے جانے کے بعد متعدد شہریوں، پراپرٹی مالکان اور رئیل اسٹیٹ سے وابستہ حلقوں نے نئے نظام کے عملی طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سخت شرائط، متعدد مراحل اور مختلف دفاتر کے چکر لگانے کی وجہ سے سرٹیفکیٹ کا حصول انتہائی دشوار ہو گیا ہے، جس کے باعث کئی مقامات پر خرید و فروخت کے معاملات تاخیر کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیے صرف ملکیتی دستاویزات پیش کرنا کافی نہیں بلکہ درخواست گزار کو دو گواہوں سمیت مختلف مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ پہلے مرحلے میں سروئیر کے سامنے تصدیق، بعد ازاں جی آئی ایس مینیجر کی جانچ اور پھر اراضی ریکارڈ سینٹر میں مزید کارروائی مکمل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دو گواہوں کو مختلف دفاتر میں بار بار ساتھ لے جانا نہ صرف وقت طلب ہے بلکہ عملی طور پر اکثر افراد کے لیے ممکن بھی نہیں۔
رئیل اسٹیٹ سے وابستہ افراد کے مطابق اگر کسی مرحلے پر گواہ یا درخواست گزار دستیاب نہ ہو تو پوری کارروائی دوبارہ شروع کرنا پڑتی ہے، جس سے نہ صرف سرٹیفکیٹ کے اجرا میں تاخیر ہوتی ہے بلکہ خرید و فروخت کے معاہدے بھی متاثر ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے مارکیٹ میں غیر یقینی کیفیت پیدا ہو رہی ہے اور سرمایہ کار بھی انتظار کی پالیسی اختیار کر رہے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب حکومت اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (PLRA) کے مطابق گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا مقصد زمینوں کے ریکارڈ کو مکمل طور پر محفوظ، شفاف اور ڈیجیٹل بنانا، جعلی انتقالات، بوگس فرد اور زمینوں پر قبضے جیسے مسائل کی روک تھام کرنا ہے۔ نئے نظام کے تحت روایتی فرد کی جگہ ایک ایسا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ متعارف کرایا گیا ہے جس میں ملکیت، قانونی حیثیت، قبضہ اور دیگر متعلقہ معلومات کی جامع توثیق شامل ہوتی ہے۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ نئے نظام کے ذریعے ہر جائیداد کی ڈیجیٹل تصدیق، جغرافیائی محل وقوع (GIS)، جدید ریکارڈ اور محفوظ ڈیٹا کی بنیاد پر لین دین کو زیادہ قابل اعتماد بنایا جا رہا ہے تاکہ فراڈ، جعلی کاغذات اور دوہری فروخت جیسے مسائل کا خاتمہ کیا جا سکے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا بنیادی تصور رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں شفافیت اور قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لیے اہم پیش رفت ہے، تاہم اس کی کامیابی کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ طریقہ کار کو عام شہری کے لیے کتنا آسان بنایا جاتا ہے۔ ان کے مطابق اگر غیر ضروری مراحل کم کیے جائیں، گواہوں کی موجودگی سے متعلق ضوابط کو مزید مؤثر اور آسان بنایا جائے، اور زیادہ تر تصدیقی عمل آن لائن یا ایک ہی مرکز پر مکمل کرنے کی سہولت فراہم کی جائے تو نہ صرف عوام کی مشکلات کم ہوں گی بلکہ جائیداد کی خرید و فروخت کا عمل بھی تیز اور مؤثر انداز میں جاری رہ سکے گا۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں