ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ ، فیز ٹو پر جاری کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا

وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ ، فیز ٹو پر جاری کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا

▫️جدید کیمروں اور مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب جاری، 152 کلومیٹر طویل فائبر آپٹکس کیبل بچھائی جا چکی ہے

اسلام آباد: ری نیوز پاکستان وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیف سٹی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور، فیز ٹو پر جاری کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اجلاس میں اسلام آباد سیف سٹی منصوبے کے ف...

اسلام آباد: ری نیوز پاکستان
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیف سٹی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور، فیز ٹو پر جاری کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اجلاس میں اسلام آباد سیف سٹی منصوبے کے فیز ٹو پر جاری کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ سیف سٹی فیز ٹو سے متعلق تمام جاری کام 30 مئی تک مکمل کیے جائیں گے۔ وزیر داخلہ نے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کو محفوظ اور جدید شہر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ پولیسنگ، ٹریفک اور دیگر شہری سہولیات کے نظام کو ایک مربوط نظام کے تحت منسلک کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جدید ٹریفک مینجمنٹ اور کرائم کنٹرول سسٹم کے ذریعے شہر کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
اجلاس میں سیف سٹی ہیڈکوارٹر کے نئے ڈیزائن کی بھی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فیز ٹو کا تقریباً 75 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے جدید کیمروں اور مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب جاری ہے جبکہ 152 کلومیٹر طویل فائبر آپٹکس کیبل بچھائی جا چکی ہے۔ منصوبے کے تحت 20 مئی تک کام مکمل کر کے ٹیسٹنگ کا عمل شروع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں