ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

سندھ کے ساحلی علاقے میں گیس کی اہم دریافت، تیل و گیس کی تلاش کا نیا محاذ کھل گیا

سندھ کے ساحلی علاقے میں گیس کی اہم دریافت، تیل و گیس کی تلاش کا نیا محاذ کھل گیا

▫️ آزمائشی پیداوار میں یومیہ 9 لاکھ 42 ہزار مکعب فٹ معیاری گیس حاصلپی پی ایل کے مطابق ساحلی دلدلی علاقے میں فعال پیٹرولیم نظام کی موجودگی ثابت، دریافت سے ملحقہ کم گہرے سمندری علاقوں میں بھی تیل و گیس کی تلاش کے نئے امکانات پیدا ہوگئے

کراچی | ری نیوز پاکستان
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے سندھ کے ساحلی ضلع سجاول میں واقع سرانی بلاک کے ڈولفن ایکس-1 کنویں سے گیس کی اہم دریافت کا اعلان کیا ہے، جسے زیریں سندھ طاس میں جراسک دور کی چلٹن فارمیشن سے ہائیڈرو کاربن کی پہلی کامیاب دریافت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کامیابی سے پاکستان کے ساحلی اور ممکنہ طور پر کم گہرے سمندری علاقوں میں تیل و گیس کی تلاش کا ایک نیا محاذ کھلنے کی توقع ہے۔
پی پی ایل کے مطابق ڈولفن ایکس-1 کنویں کی کھدائی 17 اپریل 2026 کو شروع کی گئی اور اسے تقریباً 3,850 میٹر گہرائی تک لے جایا گیا۔ کنویں کا بنیادی مقصد چلٹن فارمیشن میں ہائیڈرو کاربن کی موجودگی کا جائزہ لینا تھا۔
کنویں کی آزمائش کے دوران تقریباً 9 لاکھ 42 ہزار معیاری مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہوئی، جس کی حرارتی قدر تقریباً 1,000 بی ٹی یو فی مکعب فٹ ریکارڈ کی گئی، جبکہ کنویں کے دہانے پر بہاؤ کا دباؤ 211 پاؤنڈ فی مربع انچ رہا۔
پی پی ایل کے مطابق دریافت کی بڑی اہمیت یہ ہے کہ اس نے علاقے میں ایک فعال پیٹرولیم نظام کی موجودگی ثابت کردی ہے۔ اس کامیابی سے خشکی کے ساحلی دلدلی علاقوں کے ساتھ ان کے ممکنہ کم گہرے سمندری پھیلاؤ میں بھی ہائیڈرو کاربن کی تلاش کے نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔
سرانی بلاک دشوار گزار دلدلی علاقے میں واقع ہے، جہاں تیل و گیس کی تلاش تکنیکی طور پر مشکل سمجھی جاتی ہے۔ کمپنی نے خصوصی طریقہ کار کے ساتھ دو جہتی اور تین جہتی زلزلہ جاتی سروے کیے، جن کے نتائج کی بنیاد پر ڈولفن ایکس-1 کنواں کھودا گیا۔
سرانی بلاک میں پی پی ایل 75 فیصد شئیرز کے ساتھ آپریٹر ہے جبکہ گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کا حصہ 25 فیصد ہے۔
تاہم ابتدائی دریافت کے باوجود گیس کے ذخائر کے مجموعی حجم اور تجارتی پیداوار کے بارے میں حتمی نتیجہ ابھی سامنے نہیں آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زیر زمین ذخیرے کی ساخت نسبتاً کم نفوذ پذیر ہوسکتی ہے، اس لیے مزید ارضیاتی اور انجینئرنگ سٹڈیز کی جائیں گے۔
اگر مزید جائزوں اور کنوؤں سے اس نئے ہائیڈرو کاربن پلے کا تسلسل ثابت ہوتا ہے تو سندھ کی ساحلی پٹی اور اس سے ملحق کم گہرے سمندری علاقے پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے ایک نئی اہم سمت بن سکتے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں