ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

نیپرا کا کے الیکٹرک کے 900 میگاواٹ بن قاسم پاور اسٹیشن III کا آزادانہ پرفارمنس آڈٹ کرانے کا حکم

نیپرا کا کے الیکٹرک کے 900 میگاواٹ بن قاسم پاور اسٹیشن III کا آزادانہ پرفارمنس آڈٹ کرانے کا حکم

▫️تھرڈ پارٹی ٹیسٹ کے ذریعے پلانٹ کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت اور ایندھن کے استعمال کی کارکردگی جانچی جائے گی، نتائج مستقبل کے ٹیرف کے تعین میں بھی اہم ہوسکتے ہیں

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے 900 میگاواٹ بن قاسم پاور اسٹیشن III کی کارکردگی جانچنے کیلئے آزاد تھرڈ پارٹی پرفارمنس ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
ان ٹیسٹس کا مقصد پاور پلانٹ کی اصل بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت اور ہیٹ ریٹ سمیت اہم تکنیکی پیمانوں کا جائزہ لینا ہے۔
ہیٹ ریٹ سے یہ معلوم کیا جاتا ہے کہ پاور پلانٹ ایک مخصوص مقدار میں بجلی پیدا کرنے کیلئے کتنا ایندھن استعمال کرتا ہے۔ کم ہیٹ ریٹ عام طور پر بہتر کارکردگی کی نشاندہی کرتا ہے۔
بن قاسم پاور اسٹیشن III بنیادی طور پر ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (RLNG) استعمال کرتا ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل (HSD) کو متبادل یا بیک اپ ایندھن کے طور پر رکھا گیا ہے۔
آزادانہ پرفارمنس ٹیسٹ کے ذریعے یہ دیکھا جائے گا کہ پلانٹ اپنی مقررہ پیداواری صلاحیت اور ایندھن کی کارکردگی کے طے شدہ معیار پر پورا اتر رہا ہے یا نہیں۔
اس جائزے کے نتائج اس لیے بھی اہم ہوں گے کیونکہ پاور پلانٹ کی حقیقی کارکردگی اور ایندھن کے استعمال سے متعلق اعداد و شمار مستقبل میں بجلی کے ٹیرف اور متعلقہ اخراجات کے تعین پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔
نیپرا کے اس اقدام کا مقصد پلانٹ کی کارکردگی کے اعداد و شمار کی آزادانہ تصدیق کرنا اور ٹیرف کے تعین کیلئے قابل اعتماد تکنیکی معلومات حاصل کرنا ہے۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں