ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

نیپرا نے بجلی کے نرخ میں 1.42 روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا، کےالیکٹرک سمیت تمام صارفین متاثر ہونگے

نیپرا نے بجلی کے نرخ میں 1.42 روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا، کےالیکٹرک سمیت تمام صارفین متاثر ہونگے

▫️فروری 2026 کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ، اپریل کے بلوں میں وصولی ہوگی

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فروری 2026 کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (FCA) کے تحت بجلی کے نرخوں میں 1.42 روپے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق ملک بھر کے تمام صارفین، بشمول...

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فروری 2026 کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (FCA) کے تحت بجلی کے نرخوں میں 1.42 روپے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق ملک بھر کے تمام صارفین، بشمول کےالیکٹرک صارفین پر ہوگا۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ اپریل 2026 کے بجلی کے بلوں میں صارفین سے وصول کیا جائے گا۔ یہ ایڈجسٹمنٹ فروری کے دوران ایندھن کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کے باعث کی گئی ہے اور اس کا اطلاق سابقہ واپڈا ڈسکوز اور کےالیکٹرک دونوں پر یکساں طور پر ہوگا، جیسا کہ وفاقی حکومت کی پالیسی ہدایات میں کہا گیا ہے۔
نیپرا کے مطابق یہ مثبت فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ تمام صارفین کی کیٹیگریز پر لاگو ہوگی، تاہم اس سے لائف لائن صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز (EVCS) اور وہ پری پیڈ صارفین مستثنیٰ ہوں گے جنہوں نے پری پیڈ ٹیرف اختیار کیا ہوا ہے۔ یہ اضافہ انکریمنٹل کنزمپشن پیکج کے صارفین پر بھی لاگو ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ فروری 2026 میں استعمال شدہ یونٹس کی بنیاد پر صارفین کے بلوں میں الگ سے ظاہر کی جائے گی۔ اگر اپریل کے کچھ بل نوٹیفکیشن سے پہلے جاری ہو گئے تو یہ اضافہ اگلے بل میں شامل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نیپرا نے جنوری کے لیے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت 1.6274 روپے فی یونٹ اضافہ منظور کیا تھا۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں