ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

ننگبو گرین لائٹ انرجی سٹاک مارکیٹ میں لسٹ ہونے والی پہلی قابلِ تجدید توانائی کمپنی بنے گی

ننگبو گرین لائٹ انرجی سٹاک مارکیٹ میں لسٹ ہونے والی پہلی قابلِ تجدید توانائی کمپنی بنے گی

▫️کمپنی کا ایل ایس ای ایس پی اے سی ون کے ذریعے ریورس ٹیک اوور، عدالتی منظوری کے بعد چند ہفتوں میں بیک ڈور لسٹنگ متوقع

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانقابلِ تجدید توانائی کے شعبے سے وابستہ کمپنی ننگبو گرین لائٹ انرجی پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں خصوصی مقصد کے ذریعے عوامی سطح پر آنے والی پہلی کمپنی بننے جا رہی ہے، جبکہ اس کی بالواسطہ لسٹنگ چند ہفتوں میں مکمل ہو...

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
قابلِ تجدید توانائی کے شعبے سے وابستہ کمپنی ننگبو گرین لائٹ انرجی پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں خصوصی مقصد کے ذریعے عوامی سطح پر آنے والی پہلی کمپنی بننے جا رہی ہے، جبکہ اس کی بالواسطہ لسٹنگ چند ہفتوں میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قاسم ننگبو کے مطابق قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کیلئے شمسی آلات درآمد کرنے والی ننگبو گرین لائٹ انرجی، ایل ایس ای ایس پی اے سی ون لمیٹڈ کے ریورس ٹیک اوور کیلئے عدالت کی منظوری کی منتظر ہے۔
ایل ایس ای ایس پی اے سی ون، ایل ایس ای کیپیٹل لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے،جس نے رواں سال مئی میں ابتدائی عوامی پیشکش کے ذریعے 25 کروڑ روپے حاصل کیے تھے۔ کمپنی نے حاصل شدہ رقم سے ننگبو گرین لائٹ انرجی میں 19.04 فیصد حصص خریدے، جس کی جزوی ملکیت ننگبو گرین لائٹ انرجی گروپ کمپنی لمیٹڈ کے پاس ہے۔
پاکستان کی ابتدائی عوامی پیشکشوں کی مارکیٹ میں حالیہ برسوں کے دوران نمایاں بحالی دیکھی گئی ہے اور 2026 میں بھی یہ رفتار برقرار رہی ہے۔ نئی لسٹنگز نے بھی عمومی طور پر لسٹنگ کے بعد مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
اس بحالی کی وجوہات میں عالمی مالیاتی فنڈ کے پروگرام کے تحت معاشی استحکام میں بہتری،مارکیٹ میں مثبت رجحان،زیادہ سرمایہ دستیابی،شرح سود میں کمی اور سیاسی استحکام شامل ہیں،جنہیں ایکویٹی سرمایہ کاری میں اضافے سے جوڑا جا رہا ہے۔
ایل ایس ای کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آفتاب احمد چوہدری کے مطابق پاکستان میں روایتی ابتدائی عوامی پیشکشیں عموماً پختہ اور طویل عرصے سے قائم کمپنیوں تک محدود رہی ہیں،تاہم اب ترقی کے مرحلے میں موجود اور روایتی پیشکش کیلئے مطلوبہ حجم پر پورا نہ اترنے والی کمپنیوں کیلئے بھی سرمایہ بازار سے مالی وسائل حاصل کرنے کے نئے راستے پیدا ہو رہے ہیں۔
پاکستان میں متبادل توانائی، خصوصاً شمسی توانائی، کی جانب رجحان بھی بڑھ رہا ہے اور رہائشی و تجارتی شعبوں میں شمسی توانائی کا استعمال تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ملک درآمدی تیل اور مائع قدرتی گیس پر انحصار کے باعث عالمی توانائی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے متاثر ہوتا ہے۔
جاری امریکا ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی مؤثر بندش سے پیدا ہونے والی ایندھن کی قلت نے حکومت پر متبادل توانائی ذرائع کی تلاش اور توانائی کے استعمال میں کفایت شعاری کیلئے اقدامات تیز کرنے کا دباؤ بڑھا دیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں