ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

اوگرا پیٹرولیم ذخائر کی نگرانی کیلئے رئیل ٹائم ڈیجیٹل نظام بنائے گا

اوگرا پیٹرولیم ذخائر کی نگرانی کیلئے رئیل ٹائم ڈیجیٹل نظام بنائے گا

▫️آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز سے ذخائر اور سپلائی کا ڈیٹا براہ راست حاصل ہوگا، آئل پائپ لائنز کو ستمبر کے آخر تک نئے نظام سے منسلک کرنے کا ہدف

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا ) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور سپلائی کی نگرانی کیلئے رئیل ٹائم ڈیجیٹل نظام تیار کر رہی ہے، جس کے ذریعے ملک میں موجود ایندھن کی صورتحال کا بروقت پتا چل سکے گا۔
نئے نظام کے تحت اوگرا کو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز سے پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور سپلائی کا ڈیٹا براہ راست حاصل ہوگا۔
اس اقدام کا مقصد مینوئل یا تاخیر سے ملنے والی معلومات پر انحصار کم کرنا اور ملک بھر میں پیٹرول، ڈیزل اور دوسری پیٹرولیم مصنوعات کے دستیاب ذخائر کی زیادہ درست نگرانی کرنا ہے۔
منصوبے کے تحت آئل پائپ لائنز کو بھی اداروں کے ڈیجیٹل انتظامی نظام سے منسلک کیا جا رہا ہے اور یہ عمل ستمبر 2026 کے آخر تک مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
پیٹرولیم ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں میں خودکار پیمائش کے سینسرز بھی استعمال کیے جائیں گے۔
ان سینسرز کے ذریعے ٹینکوں کے اندر موجود پیٹرولیم مصنوعات کی حقیقی مقدار کا ڈیٹا براہ راست حاصل کیا جا سکے گا، جس سے کمپنیوں کی جانب سے فراہم کیے گئے اعداد و شمار اور اصل ذخائر کا موازنہ کرنا آسان ہوگا۔
نئے نظام سے اوگرا کو کسی علاقے میں ایندھن کی ممکنہ قلت، ذخائر میں غیر معمولی کمی یا سپلائی میں رکاوٹ کا بروقت پتا لگانے میں مدد مل سکتی ہے۔
اس سے زیادہ طلب یا سپلائی میں خلل کے دوران متعلقہ اداروں کیلئے فوری اقدامات کرنا بھی آسان ہوگا۔
نظام مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور ذخائر کی نگرانی زیادہ شفاف اور مؤثر ہونے کی توقع ہے۔
یہ منصوبہ ملک کے توانائی شعبے کی نگرانی میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور اہم پیٹرولیم ذخائر کی درست معلومات حاصل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں