تاریخ اشاعت: September 28, 2026 - 1:01 PM
Ordinance Approved to Protect Government Properties Through Islamabad Safe City Cameras and Surveillance Infrastructure
اسلام آباد میں سیف سٹی کیمروں، سرویلنس انفراسٹرکچر کے سرکاری املاک کے تحفظ کیلئے آرڈیننس منظور
▫️ سیف سٹی کیمرا یا سرویلنس انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے پر فی کیمرا 20 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا
اسلام آباد | ری نیوز پاکستانصدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری سیف سٹی کیمرا اور سرویلنس انفراسٹرکچر کے تحفظ اور نقصان کی تلافی سے متعلق آرڈیننس کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری سیف سٹی کیمرا اور سرویلنس انفراسٹرکچر کے تحفظ اور نقصان کی تلافی سے متعلق آرڈیننس کی منظوری دے دی۔
آرڈیننس کے تحت سیف سٹی کیمروں اور سرویلنس انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے، نقصان پر اکسانے یا اس کی ترغیب دینے پر مالی جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔
سیف سٹی کیمروں یا سرویلنس انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کی صورت میں فی کیمرا یا انفراسٹرکچر 20 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔
آرڈیننس کے تحت جلسے، جلوس، دھرنے، احتجاج، ہڑتال یا کسی اجتماع کے دوران سیف سٹی کیمروں یا سرویلنس انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کی صورت میں منتظمین کو بھی نقصان کا ذمہ دار قرار دیا جا سکے گا۔
مجوزہ قانونی اقدام کا مقصد اسلام آباد میں شہری نگرانی کے نظام اور اس سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو نقصان سے تحفظ فراہم کرنا اور نقصان کی صورت میں اس کی تلافی کو یقینی بنانا ہے۔