تاریخ اشاعت: June 18, 2026 - 10:00 AM
Overseas Pakistanis Allowed to Apply for Subsidised Home Loans Under PM Apna Ghar Scheme
"وزیراعظم اپنا گھر سکیم" کا دائرہ کار وسیع، اوورسیز پاکستانی بھی رعایتی قرض حاصل کر سکیں گے
▫️نظرثانی شدہ فریم ورک کے تحت نجی ڈویلپرز کے منظور شدہ ہاؤسنگ منصوبوں کیلئے بھی فنانسنگ کی اجازت دے دی گئی
وفاقی حکومت نے وزیراعظم کی affordable housing finance initiative کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں اور نان ریذیڈنٹ پاکستانیوں کو بھی اپنا گھر سکیم کے تحت رعایتی ہوم لون کے لیے درخواست دینے کی اجازت دے دی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق وزیرِاعظم کے Affordable Government Programme “گھر ہو تو اپنا” کے نظرثانی شدہ فریم ورک کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کا مقصد ہاؤسنگ فنانس تک رسائی کو مزید وسیع بنانا اور زیادہ سے زیادہ افراد کو حکومتی سہولت کے دائرے میں لانا ہے۔
نئی پالیسی کے تحت نائیکوپ یا پاکستان اوریجن کارڈ رکھنے والے اوورسیز پاکستانی رعایتی شرح پر ہاؤسنگ فنانس حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ یہ اقدام اس پروگرام کے دائرہ کار میں اہم توسیع قرار دیا جا رہا ہے، جو ابتدا میں ملک کے اندر affordable home ownership کے فروغ پر مرکوز تھا۔
نظرثانی شدہ فریم ورک کے تحت نجی ڈویلپرز کے منظور شدہ ہاؤسنگ منصوبوں کیلئے بھی فنانسنگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔ شریک مالیاتی ادارے اب انفرادی مکانات، فلیٹس اور اپنی زمین پر تعمیرات کے علاوہ منظور شدہ رہائشی منصوبوں کے لیے بھی قرض فراہم کر سکیں گے۔
نئی عمل درآمد حکمتِ عملی کے تحت بینکوں اور مالیاتی اداروں کو سرکاری ملازمین کے لیے محکمانہ سطح پر bulk processing کے ذریعے ادارہ جاتی فنانسنگ کا انتظام کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے درخواستوں کے عمل کو آسان بنانے اور تنخواہ دار طبقے کی ہوم لون تک رسائی بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے بینکوں اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ کو ہدایت کی ہے کہ مکمل درخواست موصول ہونے کے بعد کریڈٹ منظوری کا عمل زیادہ سے زیادہ 15 ورکنگ ڈیز میں مکمل کیا جائے۔ اس ہدایت کا مقصد قرضوں کی منظوری اور فراہمی میں تاخیر کو کم کرنا ہے۔
اپنا گھر ہاؤسنگ فنانس سکیم حکومت کی اس وسیع پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد affordable home ownership کو فروغ دینا، دستاویزی ہاؤسنگ فنانس کی حوصلہ افزائی کرنا اور تعمیرات و رئیل اسٹیٹ کے باضابطہ شعبوں میں سرگرمی بڑھانا ہے۔
اوورسیز اور نان ریذیڈنٹ پاکستانیوں کی شمولیت سے سکیم میں زیادہ شرکت کی توقع کی جا رہی ہے، خاص طور پر ان پاکستانیوں کی جانب سے جو بیرونِ ملک مقیم ہیں مگر پاکستان میں گھر خریدنے یا تعمیر کرنے کے خواہش مند ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ توسیع منظور شدہ رہائشی منصوبوں اور تعمیراتی سرگرمیوں کے لیے بھی معاون ثابت ہو سکتی ہے۔