ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

3 news articles

پی اے اے کو ہوائی اڈوں کی توسیع اور ماڈرنائزیشن  کیلئے  رواں مالی سال میں 69 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی بجٹ مل گیا

پی اے اے کو ہوائی اڈوں کی توسیع اور ماڈرنائزیشن کیلئے رواں مالی سال میں 69 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی بجٹ مل گیا

▫️لاہور اور سکردو ایئرپورٹس کے توسیعی منصوبوں پر کام جاری، گوادر ایئرپورٹ اور کراچی کے مرکزی رن وے سمیت کئی بڑے منصوبے مکمل

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے مالی سال 27-2026 کیلئے ہوائی اڈوں کی ترقی، توسیع، بحالی اور جدید کاری کے منصوبوں کیلئے 69 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی بجٹ حاصل کر لیا ہے، جس کے ذریعے ملک بھر میں ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے منصوبوں پر کام تیز کیا جائے گا۔
اتھارٹی کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں گزشتہ سطح کے مقابلے میں تقریباً 110 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ رقم پی اے اے کے زیر انتظام ہوائی اڈوں پر جاری اور مجوزہ منصوبوں کیلئے استعمال کی جائے گی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اس وقت ملک بھر میں 26 فعال ہوائی اڈوں کا انتظام سنبھال رہی ہے، جہاں سالانہ 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد مسافر سفر کرتے ہیں۔
حال ہی میں مکمل ہونے والے بڑے منصوبوں میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ شامل ہے، جسے تقریباً 55 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا۔ اس کے علاوہ کراچی ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کی تقریباً 10 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر نو بھی مکمل کی جا چکی ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان، پاراچنار اور تربت کے ہوائی اڈوں پر بھی بحالی اور اپ گریڈیشن کے کام مکمل کیے گئے ہیں۔
لاہور اور سکردو ایئرپورٹس پر بڑے توسیعی منصوبے اس وقت زیر تکمیل ہیں۔ لاہور ایئرپورٹ کے منصوبے کیلئے 43 ارب روپے جبکہ سکردو ایئرپورٹ کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 70 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اتھارٹی ہوائی اڈوں پر جدید ٹیکنالوجی اور مسافروں کیلئے سہولتوں کو بھی بہتر بنا رہی ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پاکستان کا پہلا مکمل کیش لیس ہوائی اڈہ بنا دیا گیا ہے، جبکہ جدید سکیورٹی اسکریننگ سسٹمز، ای گیٹس اور فضائی ٹریفک کے انتظام کیلئے جدید نظام بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔
دیگر اہم منصوبوں میں کراچی ایئرپورٹ پر کارگو ولیج، پشاور ایئرپورٹ پر نیا ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور اوورہالنگ کی سہولت کا قیام شامل ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ملک میں ہوابازی کی گنجائش بڑھانے اور مختلف علاقوں کے درمیان فضائی رابطوں کو بہتر بنانے کیلئے سکھر، فیصل آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈے قائم کرنے کی تجاویز پر بھی غور کر رہی ہے۔
مالی سال 27-2026 کیلئے 69 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی بجٹ سے ہوائی اڈوں کی توسیع، بحالی، جدید کاری اور ٹیکنالوجی سے متعلق منصوبوں پر پیش رفت مزید تیز ہونے کی توقع ہے۔
حیدرآباد سکھر موٹروے کے 64.61 کلومیٹر طویل حصے کی تعمیر کے لیے چار کمپنیاں شارٹ لسٹ

حیدرآباد سکھر موٹروے کے 64.61 کلومیٹر طویل حصے کی تعمیر کے لیے چار کمپنیاں شارٹ لسٹ

▫️ نواب شاہ سے نوشہرو فیروز سیکشن کی تکنیکی جانچ مکمل، چار تعمیراتی کمپنیاں اور مشترکہ منصوبے مطلوبہ شرائط پوری نہ کرنے پر نااہل قرار

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے حیدرآباد سکھر موٹروے (ایم سکس) کے سیکشن تھری کی تعمیر کے لیے موصول ہونے والی بولیوں کی تکنیکی جانچ مکمل کرلی ہے۔

پنجاب میں قریبی رشتہ داروں کو جائیداد ہبہ کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے ٹرانسفر ٹیکس سے چھوٹ

پنجاب میں قریبی رشتہ داروں کو جائیداد ہبہ کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے ٹرانسفر ٹیکس سے چھوٹ

▫️ اسٹامپ ڈیوٹی اور جائیداد منتقلی ٹیکس میں الگ الگ ترامیم، دونوں رعایتوں کے لیے قانونی شرائط مختلف ہوسکتی ہیں

پنجاب حکومت نے دو قانونی ترامیم کے ذریعے مخصوص قریبی رشتہ داروں کے درمیان جائیداد بطورِ ہبہ منتقل کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے جائیداد منتقلی ٹیکس سے چھوٹ متعارف کرادی ہے۔

پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ

▫️ یکم جنوری سے صفائی فیس کے علیحدہ بل بند، رہائشی املاک کے لیے ماہانہ 300 سے 5 ہزار روپے اور تجارتی املاک کے لیے 500 سے 3 ہزار روپے تک فیس مقرر

پنجاب حکومت نے یکم جنوری 2027 سے صفائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد سینی ٹیشن فیس کے علیحدہ بل جاری نہیں کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں