ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

پاکستان میں بجلی کی پیداواری قلت ختم، حکومت کا بیٹری سٹوریج پر توجہ بڑھانے کا فیصلہ

پاکستان میں بجلی کی پیداواری قلت ختم، حکومت کا بیٹری سٹوریج پر توجہ بڑھانے کا فیصلہ

▫️دن میں پیدا ہونے والی اضافی شمسی توانائی کو محفوظ کرکے شام کے زیادہ طلب والے اوقات میں استعمال کرنا اب بجلی کے شعبے کا اہم چیلنج ہے: وزیر توانائی

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اب مجموعی طور پر بجلی پیدا کرنے کی کمی کا سامنا نہیں، تاہم دن کے وقت دستیاب اضافی شمسی توانائی کو محفوظ کرکے شام کے اوقات میں استعمال کرنا بجلی کے شعبے کا سب سے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔
اسلام آباد میں بیٹری انرجی سٹوریج سے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ دن کے کئی اوقات میں ملک کے پاس ضرورت سے زیادہ بجلی دستیاب ہوتی ہے۔ خاص طور پر گھروں، کاروباری اداروں اور زرعی صارفین کی جانب سے سولر سسٹمز کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث دن کے وقت قومی گرڈ سے بجلی کی طلب کم ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ بجلی کی پیداوار نہیں بلکہ نظام میں لچک کی کمی ہے۔ سورج غروب ہونے کے بعد شمسی توانائی کی پیداوار تیزی سے کم ہوجاتی ہے جبکہ شام کے وقت گھریلو اور تجارتی صارفین کی بجلی کی طلب بڑھ جاتی ہے۔ اس فرق کو پورا کرنے کے لیے بیٹری سٹوریج سسٹمز کی ضرورت ہے، جن میں دن کے وقت پیدا ہونے والی اضافی بجلی محفوظ کرکے شام کو استعمال کی جاسکے۔
وفاقی وزیر کے مطابق بیٹری سٹوریج سے قابل تجدید توانائی کو قومی گرڈ میں شامل کرنا آسان ہوگا، بجلی کے نظام کو زیادہ مستحکم بنایا جاسکے گا اور درآمدی تیل اور گیس پر انحصار بھی کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پاکستان کی معیشت اور بجلی کی قیمتوں پر براہ راست اثر ڈالتا ہے۔
اویس لغاری نے بتایا کہ حکومت صرف تیار شدہ بیٹری سسٹمز درآمد کرنے کے بجائے پاکستان میں بیٹری پیک کی مقامی تیاری اور سمبلنگ کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ وزارت صنعت مقامی بیٹری مینوفیکچرنگ پالیسی تیار کررہی ہے، جس کے ذریعے مقامی پیداوار، بیٹری کے پرزوں کی تیاری، سافٹ ویئر اور متعلقہ فنی مہارت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بیٹری انرجی سٹوریج سسٹمز کے لیے قومی سطح کی ایک سٹیئرنگ کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔ متعلقہ ادارے تجارتی نظام، قومی معیار، سرمایہ کاری کے طریقہ کار اور آزمائشی منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں بھی پائلٹ سٹوریج منصوبے شروع کرنے کی تیاری کی جارہی ہے جبکہ لیسکو کے لیے بیٹری سٹوریج منصوبہ پہلے ہی زیر غور ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان کی بجلی میں کلین انرجی کا حصہ تقریباً 55 فیصد تک پہنچ چکا ہے اور حکومت اسے 2035 تک 90 فیصد تک لے جانا چاہتی ہے۔ ان کے مطابق اس ہدف کے حصول کے لیے بیٹری سٹوریج، جدید گرڈ، بہتر ترسیلی نظام اور مقامی سرمایہ کاری بنیادی اہمیت رکھتے ہیں
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں