ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

پاکستان ریلویز کا راولپنڈی ڈویژن میں 10 قیمتی پلاٹ تجارتی منصوبوں کے لیے 42 سال تک لیز پر دینے کا فیصلہ

پاکستان ریلویز کا راولپنڈی ڈویژن میں 10 قیمتی پلاٹ تجارتی منصوبوں کے لیے 42 سال تک لیز پر دینے کا فیصلہ

▫️ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شاپنگ پلازے، مارکیٹیں، کارپوریٹ دفاتر اور دیگر تجارتی منصوبے تعمیر ہوں گے، ابتدائی لیز 21 سال کی ہوگی

کراچی | ری نیوز پاکستانپاکستان ریلویز نے اپنی قیمتی اور غیر استعمال شدہ اراضی کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال میں لانے اور ادارے کی آمدن میں اضافے کی حکمت عملی کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں واقع 10 اراضی پارسلز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بن...

کراچی | ری نیوز پاکستان

پاکستان ریلویز نے اپنی قیمتی اور غیر استعمال شدہ اراضی کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال میں لانے اور ادارے کی آمدن میں اضافے کی حکمت عملی کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں واقع 10 اراضی پارسلز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر طویل مدتی لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت نجی سرمایہ کاروں کو ریلوے کی اراضی پر بڑے تجارتی منصوبے تعمیر کرنے کی اجازت دی جائے گی، جبکہ انہیں معاہدے کے مطابق کرایہ اور دیگر واجبات بھی ادا کرنا ہوں گے۔

پاکستان ریلویز کی ذیلی کمپنی ریلوے اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مارکیٹنگ کمپنی (ریڈیمکو) کی جانب سے جاری کردہ ٹینڈر کی تفصیلات کے مطابق ان اراضی کو ابتدائی طور پر 21 سال کے لیے لیز پر دیا جائے گا، جس میں متعلقہ شرائط کی تکمیل پر مزید 21 سال کی توسیع کی گنجائش ہوگی۔ اس طرح مجموعی لیز کی ممکنہ مدت 42 سال تک ہوسکتی ہے۔

منصوبے کے تحت ریلوے اراضی پر شاپنگ پلازے، تجارتی مارکیٹیں، کارپوریٹ دفاتر، ریٹیل آؤٹ لیٹس، فیکٹری آؤٹ لیٹس اور مخلوط استعمال کی دیگر تجارتی عمارتیں تعمیر کی جاسکیں گی۔ مجوزہ منصوبوں کا مقصد ریلوے کی اراضی سے مستقل آمدن حاصل کرنے کے ساتھ نجی شعبے کو تعمیراتی اور تجارتی سرگرمیوں میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

ٹینڈر کی شرائط کے مطابق کامیاب سرمایہ کار کو ایک مرتبہ ناقابل واپسی کمٹمنٹ فیس ادا کرنا ہوگی، جبکہ معاہدے کے مطابق سالانہ کرایہ بھی ادا کیا جائے گا۔ کرایے میں ہر سال 8 فیصد مرکب اضافہ ہوگا، یعنی ہر نئے سال کا اضافہ گزشتہ سال کے بڑھے ہوئے کرایے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

اس طریقہ کار کے تحت لیز کی مدت کے دوران پاکستان ریلویز کو مسلسل کرایے کی آمدن حاصل ہونے کی توقع ہے، تاہم مجموعی مالی فوائد کا حتمی تعین کامیاب بولیوں، منظور شدہ کرایوں، کمٹمنٹ فیس اور معاہدوں کی شرائط کے بعد ہی ممکن ہوگا۔

ریڈیمکو نے دلچسپی رکھنے والی نجی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں سے سیل بند بولیاں طلب کی ہیں۔ بولیوں کی جانچ کے لیے سنگل اسٹیج، ٹو انویلپ طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے، جس کے تحت تکنیکی اور مالی تجاویز الگ الگ جمع کرائی جائیں گی۔

دستیاب ٹینڈر شیڈول کے مطابق بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ اسی روز دوپہر ڈھائی بجے تکنیکی بولیاں کھولی جائیں گی، جبکہ بولیوں کی وصولی دوپہر دو بجے تک ہوگی۔ بولی سے قبل سرمایہ کاروں کی معلومات کے لیے 9 اکتوبر کو اجلاس بھی مقرر کیا گیا تھا۔

ٹینڈر کی شرائط میں سرمایہ کاروں کو اراضی کا قبضہ ملنے کے بعد 24 ماہ کی موبلائزیشن مدت بھی دی گئی ہے۔ اس دوران منصوبوں کی تیاری اور تعمیراتی سرگرمیوں کے آغاز سے متعلق اقدامات کیے جاسکیں گے۔ مجوزہ تجارتی عمارتوں کی تعمیر متعلقہ مقامی اداروں کے بلڈنگ بائی لاز اور دیگر قابل اطلاق قانونی تقاضوں کے مطابق کرنا ہوگی۔

ریلویز کی جانب سے اس نوعیت کے منصوبوں میں نجی سرمایہ کاری حاصل کرنے کا مقصد ایسے اثاثوں کو معاشی سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے جن سے ادارہ طویل مدت تک مالی فوائد حاصل کرسکے۔ تجارتی عمارتوں کی تعمیر سے متعلقہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیوں، تعمیراتی شعبے اور روزگار کے مواقع بڑھنے کا امکان بھی موجود ہے۔


خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں