ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف ہسپتال مکمل، پنجاب نے ایک سال میں 5 کروڑ پودے لگانے کا سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف ہسپتال مکمل، پنجاب نے ایک سال میں 5 کروڑ پودے لگانے کا سنگ میل عبور کرلیا

▫️جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہسپتال جنگلی حیات کے تحفظ میں اہم پیش رفت، جانوروں، پرندوں اور درندوں کے علاج کے لیے خصوصی سہولیات دستیاب

لاہور | ری نیوز پاکستانپنجاب نے جنگلی حیات کے تحفظ اور ماحولیاتی بہتری کے شعبے میں اہم سنگ میل حاصل کرلیا ہے، جہاں پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف ہسپتال مکمل کرلیا گیا ہے۔

لاہور | ری نیوز پاکستان
پنجاب نے جنگلی حیات کے تحفظ اور ماحولیاتی بہتری کے شعبے میں اہم سنگ میل حاصل کرلیا ہے، جہاں پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف ہسپتال مکمل کرلیا گیا ہے۔ جدید طبی سہولیات سے آراستہ اس ہسپتال میں جنگلی جانوروں، پرندوں اور درندوں کے علاج اور نگہداشت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت قائم کیے گئے اس ہسپتال میں 12 آپریشن تھیٹرز اور 2 معائنہ کمرے موجود ہیں، جہاں زخمی اور بیمار جنگلی حیات کی تشخیص، علاج اور طبی نگہداشت کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
اس منصوبے کو پاکستان میں جنگلی حیات کے تحفظ اور خصوصی ویٹرنری خدمات کے نظام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے دورے کے دوران اجلاس کی صدارت کی، جہاں انہیں جنگلات، جنگلی حیات اور ایکو ٹورازم سے متعلق مختلف منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب نے ایک سال کے دوران 5 کروڑ پودے لگانے کا تاریخی سنگ میل بھی عبور کرلیا ہے، جبکہ جاری مون سون شجرکاری مہم کے تحت مزید ایک کروڑ سے زائد پودے لگائے جا رہے ہیں۔
حکام کے مطابق جنگلات کے تحفظ اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھایا جا رہا ہے۔ مصنوعی ذہانت، طویل فاصلے تک نگرانی کرنے والے تھرمل کیمرے، سیٹلائٹ مانیٹرنگ اور جنگلات میں آگ کی بروقت نشاندہی کے جدید نظام کے ذریعے غیر قانونی سرگرمیوں، جنگلات میں آگ اور دیگر خطرات کی ابتدائی مرحلے میں نشاندہی کرکے فوری کارروائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ 5 ہزار سے زائد اہلکاروں پر مشتمل فارسٹ رینجرز فورس میں پہلی مرتبہ 215 خواتین بھی شامل ہیں، جس سے فورس کی افرادی اور عملی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔
شجرکاری کی سرگرمیوں میں شفافیت اور مؤثر نگرانی کے لیے پنجاب بھر میں 285 جیو ٹیگ شدہ نرسریاں بھی فعال ہیں۔ حکام کے مطابق پودوں کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے جبکہ جیو ٹیگنگ اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے شجرکاری کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
محکمہ جنگلات کے مطابق پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی، جنگلات کے تحفظ، بڑے پیمانے پر شجرکاری، جنگلی حیات کے علاج اور ایکو ٹورازم کے منصوبوں کو مربوط حکمت عملی کے تحت آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات کے لیے محفوظ اور پائیدار ماحول فراہم کرنا ہے۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں