ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

چنیوٹ میں سٹیل مل منصوبے کی پیشرفت تیز، اراضی کے حصول اور منصوبہ بندی کا جائزہ

چنیوٹ میں سٹیل مل منصوبے کی پیشرفت تیز، اراضی کے حصول اور منصوبہ بندی کا جائزہ

▫️منصوبے سے تعمیرات اور مینوفیکچرنگ سے منسلک ذیلی صنعتوں کو بھی فروغ ملنے کی توقع

چنیوٹ | ری نیوز پاکستان
حکومتِ پنجاب نے چنیوٹ میں مجوزہ سٹیل مل منصوبے پر پیش رفت تیز کر دی ہے، جس کا مقصد ضلع میں موجود آئرن اوور کے وسیع ذخائر سے فائدہ اٹھانا اور صوبے کی صنعتی بنیاد کو مضبوط بنانا ہے۔
صوبائی سیکریٹری برائے معدنیات پرویز اقبال نے چنیوٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے منصوبے کے لیے اراضی کے حصول کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دورے کے دوران سیکریٹری نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی اور سٹیل مل کے لیے مجوزہ مقامات کا معائنہ بھی کیا۔ حکام نے انہیں علاقے میں آئرن اوور کے تخمینی ذخائر، مجوزہ کان کنی کے طریقہ کار، پراسیسنگ سہولیات اور منصوبے کے لیے درکار مجموعی اراضی سے متعلق بریفنگ دی۔
یہ منصوبہ پنجاب میں صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور مقامی معدنی وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق اس سے پاکستان کا درآمدی سٹیل پر انحصار کم ہو سکتا ہے اور طویل المدتی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔
پرویز اقبال نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ اراضی کے حصول کا عمل شفاف اور بروقت مکمل کیا جائے تاکہ کسی قسم کی تاخیر سے بچا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مختلف محکموں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ منصوبہ مقررہ رفتار سے آگے بڑھ سکے۔
ضلعی حکام نے مکمل انتظامی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل اور ہموار عمل درآمد کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
منصوبہ مکمل ہونے کے بعد چنیوٹ سٹیل مل سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ تعمیرات اور مینوفیکچرنگ سے منسلک ذیلی صنعتوں کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں