ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

پنجاب میں سرکاری رہائش گاہوں، دفاتر کی تعمیر کا 8 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد کا منصوبہ منظور

پنجاب میں سرکاری رہائش گاہوں، دفاتر کی تعمیر کا 8 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد کا منصوبہ منظور

▫️22 منصوبوں پر مشتمل پروگرام میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں فلیٹس، دفاتر اور جدید سہولیات کی تعمیرات شامل ہیں

لاہور | ری نیوز پاکستان
پنجاب کے محکمہ مواصلات نے آئندہ مالی سال کے لیے سرکاری افسران و ملازمین کی رہائش گاہوں اور دفاتر کی تعمیر کا بڑا ترقیاتی پروگرام تیار کر لیا ہے، جس کی مجموعی لاگت 8 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام میں مجموعی طور پر 22 منصوبے شامل کیے گئے ہیں، جن میں 8 جاری جبکہ 14 نئے منصوبے شامل ہیں۔ ان منصوبوں کے لیے آئندہ مالی سال میں 2 ارب 71 کروڑ روپے سے زائد فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
جاری منصوبوں میں لاہور میں سرکاری ملازمین کے لیے فلیٹس کی تعمیر اور پنجاب ہاؤس مری راولپنڈی کی بہتری کے منصوبے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور میں سٹریٹجک پلاننگ یونٹ اور چیف انجینئر آفس کی تعمیر بھی جاری سکیموں کا حصہ ہے۔
نئی سکیموں میں لاہور کے شیر پاؤ برج کے قریب جدید بلڈنگ کمپلیکس اور ملٹی سٹوری فلیٹس کی تعمیر شامل ہے۔ اسی طرح مختلف اضلاع میں سرکاری دفاتر، رہائش گاہوں اور انجینئرنگ دفاتر کے قیام کے منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق پنجاب ہاؤسز میں جنریٹرز، لفٹس اور دیگر جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ سرکاری ملازمین کو بہتر ماحول میسر آ سکے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف انفراسٹرکچر میں بہتری آئے گی بلکہ سرکاری سہولیات کا معیار بھی نمایاں طور پر بلند ہوگا۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں