ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

پنجاب اسمبلی کا غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ، شہریوں کی سرمایہ کاری کے تحفظ پر زور

پنجاب اسمبلی کا غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ، شہریوں کی سرمایہ کاری کے تحفظ پر زور

▫️سپیکر کی پارلیمانی مداخلت اور نیب بریفنگ کی تجویز، پراپرٹی خریداروں کے تحفظ کیلئے مؤثر طریقہ کار وضع کرنے پر غور

لاہور | ری نیوز پاکستانپنجاب اسمبلی نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے صوبائی ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کو شکایات پر جلد جواب دینے کی ہدایت کر دی، جبکہ شہریوں کی عمر بھر کی جمع پونجی کے تحفظ کے لیے پارلیمانی مدا...

لاہور | ری نیوز پاکستان
پنجاب اسمبلی نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے صوبائی ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کو شکایات پر جلد جواب دینے کی ہدایت کر دی، جبکہ شہریوں کی عمر بھر کی جمع پونجی کے تحفظ کے لیے پارلیمانی مداخلت پر بھی غور کیا گیا۔
یہ معاملہ اپوزیشن رکن احمد رشید بھٹی نے زیرو آور کے دوران اٹھایا۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ متعدد ہاؤسنگ سکیموں نے شہریوں سے بھاری رقوم وصول کیں، تاہم انہیں وعدے کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی گئیں اور نہ ہی ان کی سرمایہ کاری واپس کی گئی۔ اس صورتحال نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی نگرانی اور رہائشی پلاٹس و ہاؤسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے خدشات کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔
پارلیمانی سیکریٹری برائے ہاؤسنگ سلطان باجوہ نے ایوان کو بتایا کہ متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف ایک مقدمہ پہلے ہی قومی احتساب بیورو (نیب) میں زیرِ التوا ہے۔
سپیکر ملک محمد احمد خان نے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی عمر بھر کی جمع پونجی کو محض طویل قانونی کارروائیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ انہوں نے ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کو معاملے پر فوری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی اور تجویز دی کہ نیب کے ریجنل ڈائریکٹر کو طلب کرکے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف کی جانے والی کارروائی سے متعلق ایوان کو بریفنگ دی جائے۔
سپیکر نے مزید کہا کہ اگر معاملہ عدالتوں یا متعلقہ سرکاری محکمے کے ذریعے حل نہ ہو سکا تو پنجاب اسمبلی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے کر اس معاملے کو آگے بڑھا سکتی ہے۔ مجوزہ پارلیمانی اقدام کے ذریعے ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لینے، ریگولیٹری نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرنے اور شہریوں کو غیر منظور شدہ یا مبینہ طور پر فراڈ پر مبنی پراپرٹی منصوبوں میں سرمایہ کاری سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات تجویز کیے جا سکتے ہیں۔
اجلاس میں "پنجاب ویسٹ اینڈ سینیٹیشن ورکرز ڈگنیٹی، سیفٹی، سکیورٹی اینڈ ویلفیئر بل 2026" پر بھی بحث ہوئی۔ حکومتی رکن احمد اقبال چوہدری کی جانب سے بل پیش کرنے کی کوشش پر سپیکر نے انہیں ہدایت کی کہ پہلے حکومت سے بل کے مالی اثرات کے حوالے سے مشاورت کی جائے۔
احمد اقبال چوہدری نے مؤقف اختیار کیا کہ مجوزہ قانون کا مقصد فیلڈ میں فرائض انجام دینے والے صفائی ورکرز کے لیے حفاظتی معیارات مقرر کرنا ہے اور اس معاملے کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ سپیکر نے احمد اقبال چوہدری اور پارلیمانی سیکریٹری خالد رانجھا کو ہدایت کی کہ بل کے تمام پہلوؤں پر باہمی مشاورت کی جائے اور اسے جاری اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں