ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر کے 51 شہروں میں ترقیاتی پروگرام کی ہفتہ وار مانیٹرنگ کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر کے 51 شہروں میں ترقیاتی پروگرام کی ہفتہ وار مانیٹرنگ کا حکم

▫️مریم نواز کا ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت ، ایچ ڈی پی ای پائپ لائن پلانٹس اور جدید مشینری کی فراہمی سمیت بڑے ترقیاتی اقدامات کا اعلان

لاہور | ری نیوز پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر ہفتہ وار پیش رفت رپورٹس طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ صوبے بھر کے 51 شہروں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے تاکہ کام بروقت اور شفاف ان...

لاہور | ری نیوز پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر ہفتہ وار پیش رفت رپورٹس طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ صوبے بھر کے 51 شہروں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے تاکہ کام بروقت اور شفاف انداز میں مکمل ہو سکے۔
ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ جاری سکیموں سے متعلق تفصیلی رپورٹس باقاعدگی سے پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی رفتار اور معیار کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل مانیٹرنگ ناگزیر ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ 51 شہروں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ بلدیاتی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے ضروری مشینری کی فراہمی کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے، جس میں ڈی سلٹنگ مشینیں، سیکشنل مشینیں، 45 جیٹنگ مشینیں اور 100 ڈی واٹرنگ سیٹس شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ نے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے پر بھی زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ویسٹ کنٹینرز اور کچرے کے ڈرمز کو مستقل بنیادوں پر صاف رکھا جائے۔
ایک اہم پیش رفت کے طور پر وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ پنجاب میں پہلی بار ایچ ڈی پی ای پائپ لائن لائننگ پلانٹ قائم کیا جائے گا، جس پر 20 اپریل سے کام شروع ہوگا، جبکہ اسی نوعیت کا ایک اور پلانٹ جنوبی پنجاب میں بھی لگایا جائے گا تاکہ پانی اور سیوریج کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
اجلاس کے دوران ہر تحصیل میں جاری منصوبوں کا بصری جائزہ پروجیکٹ گیلری کے ذریعے پیش کیا گیا، جبکہ ایک لائیو ڈیش بورڈ کے ذریعے مالی اور فزیکل پیش رفت کی جامع رپورٹ بھی دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ دو برسوں میں اتنے منصوبے مکمل کیے ہیں جتنے اس سے پہلے پانچ برسوں میں نہیں ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واسا منصوبوں کی جلد تکمیل کے بعد اب حکومت مکمل توجہ شہری خوبصورتی اور معیارِ زندگی کی بہتری پر مرکوز کرے گی۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں