ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

پنجاب میں کھربوں روپے کے سرکاری اثاثوں کے مؤثر استعمال کیلئے نئی "اسیٹس مینجمنٹ اتھارٹی" قائم، گورنر نے آرڈیننس 2026 نافذ کر دیا

پنجاب میں کھربوں روپے کے سرکاری اثاثوں کے مؤثر استعمال کیلئے نئی "اسیٹس مینجمنٹ اتھارٹی" قائم، گورنر نے آرڈیننس 2026 نافذ کر دیا

▫️سرکاری اراضی اور دیگر اثاثوں کی ڈیجیٹل انوینٹری، لیز، فروخت، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کیلئے بااختیار ادارہ تشکیل، شفاف ڈیجیٹل بولی کا نظام متعارف

لاہور | ری نیوز پاکستان
حکومت پنجاب نے صوبے کے کھربوں روپے مالیت کے سرکاری اثاثوں کو زیادہ مؤثر، منافع بخش اور سرمایہ کاری کے قابل بنانے کے لیے "اسیٹس مینجمنٹ اتھارٹی آف پنجاب آرڈیننس 2026" نافذ کر دیا ہے۔ آرڈیننس کے تحت ایک خودمختار قانونی ادارہ قائم کیا گیا ہے جو سرکاری منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی نشاندہی، ڈیجیٹل ریکارڈ سازی، ترقی، لیز، فروخت، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور دیگر سرمایہ کاری ماڈلز کے ذریعے ان کی معاشی افادیت بڑھانے کا ذمہ دار ہوگا۔
آرڈیننس گورنر پنجاب نے اس وقت جاری کیا جب صوبائی اسمبلی کا اجلاس منعقد نہیں ہو رہا تھا، اور اس کا اطلاق فوری طور پر پورے پنجاب میں کر دیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد غیر ٹیکس شدہ آمدن میں اضافہ، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا اور صوبے کی معاشی سرگرمیوں کو وسعت دینا ہے۔
نئے قانون کے مطابق اتھارٹی کا مرکزی دفتر لاہور میں ہوگا جبکہ ضرورت کے مطابق دیگر شہروں میں بھی دفاتر قائم کیے جا سکیں گے۔ چیف سیکریٹری پنجاب اتھارٹی کے چیئرمین جبکہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نائب چیئرمین ہوں گے۔ بورڈ میں منصوبہ بندی، خزانہ، قانون، ہاؤسنگ، لوکل گورنمنٹ اور دیگر اہم محکموں کے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔
اتھارٹی تمام سرکاری اثاثوں کی جامع ڈیجیٹل انوینٹری تیار کرے گی، کم استعمال ہونے والی یا غیر فعال جائیدادوں کی نشاندہی کرے گی اور ان کی ترقی یا تجارتی استعمال کے لیے منصوبے تیار کرے گی۔ فروخت یا لیز سے قبل ہر اثاثے کی قیمت تین آزاد ویلیوایٹرز مقرر کریں گے اور اس سے کم قیمت پر کسی بھی اثاثے کی منتقلی ممکن نہیں ہوگی۔ سرمایہ کاروں کے انتخاب کے لیے محفوظ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے شفاف اور مسابقتی بولی کا نظام اپنایا جائے گا۔
آرڈیننس کے تحت اتھارٹی کو جوائنٹ وینچرز، رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، لیز اور دیگر سرمایہ کاری ماڈلز اختیار کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، تاہم بڑے منصوبوں، اثاثوں کی منتقلی، براہ راست معاہدوں اور دیگر اہم فیصلوں کی منظوری صوبائی کابینہ کمیٹی دے گی، جسے 21 روز کے اندر فیصلے کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔
قانون کے مطابق اتھارٹی منصوبوں سے حاصل ہونے والی خالص آمدن کا صرف دو فیصد انتظامی اخراجات کے لیے استعمال کر سکے گی جبکہ باقی 98 فیصد رقم صوبائی کنسولیڈیٹڈ فنڈ میں جمع کرائی جائے گی۔ اتھارٹی کے مالی معاملات بین الاقوامی اکاؤنٹنگ معیارات کے مطابق مرتب ہوں گے اور ہر سال آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے علاوہ ایک آزاد چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے بھی آڈٹ کرایا جائے گا۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ پنجاب میں بڑی تعداد میں سرکاری اثاثے طویل عرصے سے غیر استعمال شدہ، کم استعمال شدہ یا تجاوزات کا شکار ہیں۔ نئی اتھارٹی ان اثاثوں کی بہتر منصوبہ بندی، تحفظ اور شفاف تجارتی استعمال کے ذریعے صوبے کی آمدن بڑھانے اور پائیدار معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں