تاریخ اشاعت: April 1, 2026 - 4:50 PM
Punjab Ombudsman Office Showcases IT Excellence at Global SDGs Training in South Africa
پنجاب محتسب حکام کی جنوبی افریقہ میں عالمی ایس ڈی جیز تربیتی پروگرام میں شرکت، شکایات کے ازالہ اور سروسز کی فراہمی بارے بریفنگ
▫️شرکت سے عالمی تعاون کو فروغ اور شفاف، معیاری عوامی خدمات کے عزم کا اعادہ
لاہور | ری نیوز پاکستان پنجاب کے محتسب کے دفتر نے جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں منعقدہ AORC ایس ڈی جیز ایڈوانسڈ گلوبل کولیبوریشن ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی، جو “AORC ری لانچ اینڈ ٹریننگ” اقدام کے تحت منعقد ہوا۔ دفتر کی نمائندگی ڈپ...
پنجاب کے محتسب کے دفتر نے جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں منعقدہ AORC ایس ڈی جیز ایڈوانسڈ گلوبل کولیبوریشن ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی، جو “AORC ری لانچ اینڈ ٹریننگ” اقدام کے تحت منعقد ہوا۔
دفتر کی نمائندگی ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈویلپمنٹ اینڈ آپریشنز) مسٹر افضل وارث اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (انٹرنیشنل افیئرز) عمر طاہر نے کی۔
پروگرام کے دوران عمر طاہر نے دفتر کے جدید آئی ٹی سسٹمز اور آئی ایس او سرٹیفائیڈ طریقہ کار پیش کیے، جو پاکستان کے شفافیت، جدت اور معیاری عوامی خدمات کی فراہمی کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
ترجمان صوبائی محتسب نے 'ری نیوز ' کو بتایا کہ یہ تربیتی پروگرام علم کے تبادلے کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوا اور پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کے حصول کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں