تاریخ اشاعت: August 5, 2026 - 4:47 PM
Punjab Ombudsman’s Effective Intervention Secures Rs 64.1 Million Relief for Citizens in WASA Complaints
محتسب پنجاب کی مؤثر کارروائی، واسا کیخلاف شکایات پر شہریوں کو 6 کروڑ 41 لاکھ روپے کا ریلیف مل گیا
▫️شکایات میں پانی کے بلوں کی درستگی، پانی کے کنکشن کی تنصیب و بحالی اور واٹر میٹروں کی تنصیب سے متعلق مسائل شامل تھے
دفتر محتسب پنجاب نے واسا حکام کے خلاف موصول ہونے والی عوامی شکایات پر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ شہریوں کو مجموعی طور پر 6 کروڑ 41 لاکھ روپے مالیت کا مالی ریلیف فراہم کر دیا۔
ترجمان دفتر محتسب پنجاب کے مطابق واسا کے خلاف مختلف نوعیت کی 38 شکایات موصول ہوئیں جن پر مکمل تحقیقات اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے گئے۔ شکایات میں پانی کے بلوں کی درستگی، پانی کے کنکشن کی تنصیب و بحالی اور واٹر میٹروں کی تنصیب سے متعلق مسائل شامل تھے۔
محتسب پنجاب کی بروقت مداخلت اور مؤثر احکامات کے نتیجے میں شہریوں کے دیرینہ مسائل حل ہوئے اور انہیں مجموعی طور پر 6 کروڑ 41 لاکھ روپے کا مالی ریلیف ملا۔ شکایات کے ازالے کے بعد متاثرہ شہریوں نے فوری داد رسی، شفاف کارروائی اور مؤثر انصاف کی فراہمی پر دفتر محتسب پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔
متاثرین کا کہنا تھا کہ محتسب پنجاب نے نہ صرف ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے بلکہ سرکاری اداروں کے احتساب اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی میں بھی اپنی مؤثر کارکردگی کا ثبوت دیا، جس سے ادارے پر عوامی اعتماد مزید مضبوط ہوا۔